امریکی قیادت نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

 راولپنڈی ،اسلام آباد ()پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ امریکی قیادت نے پاک بھارت
 کشیدگی ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاہم پاکستان کی سفارتکاری کچھ ناکام نظر آئی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی قیادت نے دونوں ممالک کی بڑھتی کشیدگی کا فوری ادراک کرتے ہوئے  دوست ممالک کے ذریعے پاک بھارت قیادت سے رابط کیا جنہوں نے مودی کو مزید جارحیت کرنے سے باز رہنے کا کہا جبکہ پاکستان کو کہا کہ وہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس موقع سے فوری فاہدہ اٹھایا جس سے ایک بڑی اور خطرناک جنگ کا خطرہ ٹل گیا انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے دوست ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کشیدگی ختم کرانے میں کردار ادا کیا اس ضمن میں امریکی صدر کا کردار بھی لائق تحسین ہے وہی پاکستان کی سفارتکاری کچھ ناکام نظر آئی کیونکہ بھارت کی پائلٹ کی واپسی کے موقع پر کرنل حبیب کی رہائی کا مطالبہ حکومت پاکستان کو کرنا چاہیے تھا۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار