Posts

Showing posts from 2019

Pakistan peoples party Liqat bagh jalsa

Image

MWO Oth Taking Cermoney

Image

Shah Mahmood Hussain Qureshi current Federal Minister for Foreign Affairs

Image

Pakistan People's Party Rawalpindi Division RAja Nazeer vice President

Image

On Chinese Confucius day include ٖPMLN Leader Uzma Khanum Invite

Image

Shaheen Foundation was established Voice Massage

Image

SADAR AZAD KASHMIR MEET PPP LEADER REHMAN MALIK mp4

Image

ُُُ بلوچستان کے طالبعلم نے انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(اپ ڈیٹ ہدف )بلوچستان کے طالب علم نے انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا، اس طرح پاکستان مسلسل چوتھی بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ، قطر میں منعقد ہونے والے سولہویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس (IJSO-2019) میں پاکستانی طالب علم سیدعبداللہ شاہ بخاری نے کانسی کا تمغہ حاصل حاصل کیا ، ان کا تعلق لورالائی بلوچستان سے ہے ، انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپس میں 5رکنی پاکستانی طلبہ کی ٹیم نے حصہ لیا جن میں سیدعبداللہ شاہ بخاری، وردا ھادیہ، علشبہ حمید، وجاہت حنیف اور محمد عون اظہر شامل تھے،پاکستان سائنس فاونڈیشن کی پرنسپل سائنٹفک آفیسر سیدہ ریحانہ بتول کے ہمراہ قطر میں گئے تھے،سولہویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس میں 76ممالک کے طلبہ نے حصہ لیا تھا ، پاکستان2016 میں آئی جے ایس او کا رکن بنا اور اس سال بھی پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا،پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے پاکستان کیطرف سے مسلسل چوتھی دفعہ تمغہ حاصل کرنے کو بلا شبہ بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

7نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن،تعداد132ہوگئی

 اسلام آبا د( ہدف اپ ڈیٹ ) 7نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 132 ہو گئی ، الیکشن کمیشن نے جنرل ضیا مرحوم کے قریبی ساتھی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کو تحریک تعمیر پاکستان کے نام سے پارٹی چلانے کی منظوری دے دی ، جمعیت علمائے پاکستان کا ایک اور گروپ بن گیا، جے یو پی ( امام نورانی گروپ ) کے صدر پیر اعجاز ہاشمی، نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین احمد ذیشان، سابق وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی کی سربراہی میں پاکستان نیشنل پارٹی، اجمل خان کی قیادت میں پاکستان عوامی جمہوری اتحاد اور ڈاکٹر محمد منیر کی صدارت میں سب کا پاکستان نامی پارٹیوں کی رجسٹریشن منظور کر لی گئی ہے، اپ ڈیٹ فہرست کے مطابق مسلم لیگ کے نام سے کام کرنے والی پارٹیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے چار چار گروپ بن گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے الیکشن میں 352 سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ تھیں، سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے270 انتخابی نشانات حاصل کئے ۔ 159 سیاسی پارٹیوں نے سرے سے 2018 کے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا، اس میں سے صرف 18 سیاسی

کامیاب جوان کے لئے اسٹارٹ اپ پاکستان کا گورکھ دھندہ، طاہر عبید نامی شخص اپنا ذاتی کاروبار چلا رہا ہے

Image
  ارشد سلہری   1 دن ago تحریر ارشد سہلری پاکستان میں حکمران عوامی مفاد کے منصوبے شروع کرنے کی بجائے اپنے رفقا کو نوازنے کے منصوبے زیادہ شروع کرتے ہیں۔ سابقہ حکومتوں میں کبھی سستی روٹی کے نام پر اربوں روپے تندوروں کی نذر کر دیے اور کبھی لیپ ٹاپ اور پیلی ٹیکسی کی بندربانٹ کی گئی۔ تبدیلی سرکار نے بھی کچھ مختلف نہیں کیا ہے۔ منصوبے سابقہ حکومتوں والے ہی ہیں، بس نام تبدیل کیے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام ماسوائے لالی پاپ کے کیا ہے۔ طرفہ تماشا یہ کہ فلاپ پروگرام کو چلانے کے لئے اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ جس کے لئے بھاری تنخواہوں پر نالائق اور چاپلوس لوگ بھرتی کر کے اقربا پروری کی جا رہی ہے۔ اسی طرح دیگر کئی پروگرام ہیں جن کا عام عوام کو اب تک رتی بھر فائدہ نہیں ہوا، مگر پروگرام پر بیٹھائے گئے یار دوستوں کے دن ضرور پھر گئے ہیں۔ ان کے ذاتی کاروبار بھی دن بدن وسعت اختیار کر رہے ہیں۔ کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹس پر تفصیلات موجود ہیں۔ کوئی باشعور نوجوان شہری یہ نہیں بتا سکتا کہ ویب سائٹ پر دی جانیوالی تفصیلات میں نوجوانوں کے لئے کیا ثمرات ہیں۔ ن

Dosti Urdu poetry

Image

مسلمان مخالف بل، مودی اور حکومت ہٹ دھرمی پر قائم، احتجاج میں شدت

Image
نئی دہلی(ہدف اپ ڈیٹ)بھارت میں مسلمان مخالف متنازع شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ مودی سرکار کی ہندوتوا کی سوچ نے بھارت بھر میں آگ لگادی ہے۔ شہریت کے متنازع قانون کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔ جبکہ مودی اور حکومت ہٹ دھرمی پر قائم ہے ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف ملک گیراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ راجدھانی نئی دہلی میں مشتعل افراد نے درجنوں گاڑیوں کو آگ لگا دی، کولکتہ میں مسلمانوں کے ملین مارچ نے ریاست کا بھارت سے رابطہ منقطع کردیا۔ مغربی بنگال میں مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی۔ اترپردیش کے تمام اضلاع میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کردی گئی۔ متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اساتذہ نے بھی طلبا کے مظاہروں کی حمایت کردی۔بھارت میں شہریت کے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے پر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔ مظاہرین نے کئی بسوں اور متعدد املاک کو آگ لگا دی۔ مغربی بنگال میں بی جے پی کے دفتر کو بھی نذرِ آتش کردیا گیا۔ سہارنپور، میرٹھ اور علی گڑھ اور دیگر شہروں میں انٹر نیٹ سروس بن

India Muslims with Hindu congress stick

Image
Image
 راولپنڈی (ہدف اپ ڈیٹ)مری میں واپڈکے ریکوری مین چوہدری اصغر نے اپنی بادشاہت قائم کرلی بل کروانے کے باوجود لوگوں کے کنکشن منقطع کرنا وطیرہ بنا لیا واپڈ  کی ہٹ دھرمیسے واپڈا کے دفاتر میں ذلیل وخوار ہونے لگے تفصیلات کے مطابق ریکوری مین چوہدری اصغر نے گزشتہ دنوں علیوٹ میں نمبردار مصطفی محروم نامی کا میٹر بل جمع ہونے کے باوجود اتار لیا اور علاقہ میں لائن مین کی موجودگی کے باوجود اس سے بھی رابط نا کیا گیا نومبر کے مہینے میں آخری نوٹس کا بل بیجھا گیا جو مقررہ تاریخ سے قبل جمع کرا دیا گیا دسمبر میں نئے بل کی ریڈنگ 3دسمبر کو ہوئی اور دسمبر کو نیا بل بھی جاری ہوا جس میں سابق ریڈنگ اور بل کا کوئی بقایا جات نہیں تھے لیکن اس کے باوجود ریکوری مین نے دسمبر کی میٹر ریڈگی اور نیا بل جاری ہونے کے بعد میٹر کنکشن کاٹ دیا گیا اور میٹر اتار لیا گیا ریکوری مین کو سابقہ تمام بقایا جاتا کیلئر ہونے دستاویز ی ثبوت فراہم کئے جانے کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہر کرتے ہوئے میٹر کے کاغذات بہارکہو آفس بجھوا کر صارف کو ری کنکشن کروانے کیلئے مجبور کیا گیا دوسری طرف جو بل ایزی پیسہ کے طور پر جمع کرائے جاتے ہیں ان کا واپ

Hurriyat leader, Altaf Ahmad Butt - Kashmir Insider

Image

District Bar Association Attock Sheikh AHSAN Ud Din

Image

’دلیل کے خاتمے پر تشدد، نوبت ہاتھا پائی‘

Image
  خرم بٹ ماضی میں ڈاکٹروں کے ساتھ ایک مرتبہ صحافی بھی نبرد آزما ہوئے تھے. (فوٹو: اردو نیوز)   خبر گرم ہے کہ وکیلوں نے لاہور میں دل کے ہسپتال پر ’پتھردل‘  کے ساتھ  منظم حملہ کیا جو واقعی تاریخ کا ایک ایسا افسوسناک واقعہ ہے جس کا طعنہ شاید وکیل برادری کو جانے کب تک سہنا پڑے کیونکہ دونوں فریقین کا تعلق معاشرے کے پڑھے لکھے باعزت طبقات سے ہے۔ اگرچہ چند روز قبل ہونے والے جھگڑے کے بعد وکلا اور ڈاکٹروں میں صلح ہو چکی تھی پھر بھی وکلا نے ہسپتال پر دھاوا بولا۔ افراد کے مابین ہونے والے جھگڑے جب بڑھ کر اداروں کے درمیان پہنچ جائیں تو وہ خطرناک صورتحال اختیار کر جاتے ہیں۔ ماضی میں ڈاکٹروں کے ساتھ ایک مرتبہ صحافی بھی نبرد آزما ہوئے تھے اس واقعے میں، میں بھی شامل تھا۔   وہ گیارہ ستمبر1997 کا دن تھا۔ ہم چاندنی چوک کے قریب ایک پریس کانفرنس کی کوریج میں مصروف تھے کہ خبر ملی کہ جنرل ہسپتال (موجوہ بے نظیر بھٹو ہسپتال) میں ایک زخمی کی تصویر بنانے پر فوٹو جرنلسٹ ذوالفقار خان زلفی کے ساتھ ڈاکٹرز نے مار پیٹ کی اور کیمرہ چھین لیا گیا ہے۔ ہم سات کے قریب فوٹو گ

social worker woman in massage mqm altaf bahi

Image

Today Speech event Railways Minister Sheikh Rasheed Ahmad Visit Chiniot

Image

PM IMRAN Khan Ijlas Today

Image

pm punjab team baitulmal aashiana grial rep case story

Image

Public massage female Iuse

Image

لاہور،سابق بینک افسرعذرا آپاسڑک پررہنےپرمجبور

لاہور(جنگ نیوز) ایک انتہائی تعلیم یافتہ خاتون اور سابق بینک افسرعذرآپا لاہور میں سڑک پر رہنے پر مجبور ہیں۔ عذرآ پا ایک پرانی آلٹو گاڑی میں رہائش پزیر ہیں اور یہی ان کی کل کائنات ہے ۔عذرا آپا نے ایک دو نہیں بلکہ 9ایم اےکیے ہیں۔ وہ دنیا کے سب سے بڑے بینک BCCI کے مختلف شعبوں کی سربراہ تھیں اورسابق صدر آصف علی زرداری کےوالد حاکم علی زرداری لندن میں ان کے پاس اس بینک کےتوسط سے 28ملین ڈالر کی خطیر رقم پاکستان میں ایک شوگر مل لگانے کی غرض سے بطور قرض لینے بھی آئے، لاہور کینٹ میں موجود پولو گرائونڈ عذرآپا کے نانا نے بنوایا تھا ۔ ان کی والدہ کا گھر کراچی میں تھااور کاردار پر ان کی سب سے بڑی کوٹھی تھی ۔ عذراآپا عارف جان روڈ (لاہور کنٹونمٹ ) میں رہا کرتی تھیں جس کی مالیت کروڑوں میں نہیں بلکہ اربوں میں تھی ۔ تہمینہ درانی عذراآپا کی سب سے اچھی دوست جبکہ غلام مصطفیٰ کھر ان کے منہ بولے بھائی تھے اور وہ عذرا آپ کے ساتھ لندن میں رہا کرتے تھے جبکہ پی سی بی چیئر مین شہریار خان بھی ان کے رشتے دار ہیں ۔ عذرا آپا نے بتایا کہ جب ایک سازش کے تحت BCCIکو بند کیا تو وہ پاکستان آگئیں اور یہاں ایک بو

امریکا میں برفانی طوفان، کئی پروازیں منسوخ، 5؍ کروڑ افراد ریڈ الرٹ

Image
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کی شمال وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کے باعث نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گئی ہے، کئی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ ریاست اوریگون میں 5 کروڑ سے زائد افراد ویدر الرٹ پر ہیں جبکہ نیویارک میں اسکول بند ہو چکے ہیں اور ڈکوٹا سے مشی گن تک مختلف حصوں میں 12 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ برف باری کے باعث ملک بھر میں 800 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں جبکہ ساڑھے 6 ہزار پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوگئی ہیں۔ برفانی طوفان کی وجہ سے ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ ائیر پورٹ پر گر کر تباہ ہونے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ نیویارک کے شہر بفالو میں برف کے باعث طیارہ رن وے پر پھسل گیا۔ ریاست میری لینڈ میں دھندکے باعث حد نگاہ کم ہونے سے ہائی وے پر 25 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ موسم کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے شکاگو کی نیشنل ویدر سروس نے ٹوئٹ کے ذریعے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے دھند میں کم بیم کی ہیڈلائٹس استعمال کرنے کے ساتھ اپنی آگے والی گاڑی سے فاصلہ رکھنے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

بھارت حج درخواستوں اور سفری معلوماتی عمل کو ڈیجیٹل بنا دینے والا پہلا ملک بن گیا

Image
اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت حج کی درخواستوں اور سفری معلومات سے متعلق پورے عمل کو ڈیجیٹل بنا دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہےحکومت کی جانب سے ایک اعلان میں یہ دعویٰ بھارت اور سعودی عرب کے مابین حج 2020ء سے متعلق ایک معاہدے پر دستخطوں کے بعد کیاگیا۔بھارتی اعلان کے مطابق اس معاہدے میں کئی اہم سہولیات شامل ہیں۔جن میں آن لائن درخواستیں، ای ویزا، ای مسیحا (صحت سے متعلق ای کارڈ)، ای لگیج پری ٹیگنگ مکہ اور مدینہ میں ٹھہرنے کے مقامات اور نظام الاوقات سے متعلق ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

پشاور ہائیکورٹ، پاکستانی سے شادی کرنیوالی افغان خاتون کو شہریت دینے کا حکم

Image
پشاور()پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس ناصرمحفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے وزارت داخلہ کو پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی افغان خاتون کو شہریت دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز رولزکے مطابق این آئی سی جاری کیا جائے۔ دورکنی بنچ نے درخواست گزارہ مسماۃ اناہیتہ کی جانب سے شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر رٹ کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ انکی موکلہ نے 10 سال قبل پاکستانی شہریت کے حامل محمد عامر سے شادی کی جسکے بعد اس نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دی تاہم وزارت داخلہ نے تاحال انہیں شہریت نہیں دی، سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت وہ شہریت کی مستحق ہیں جونہیں دی جارہی ہے عدالت نے رٹ منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو سرٹیفیکیٹ آف سٹیزن شپ دیاجائے جبکہ نادراحکام کو شناختی کارڈز رولزکےمطابق این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
Image
جدہ (ملک عاصم اعوان )  پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کے کمانڈنگ آفیسر کیپٹن محمد اکرم نے سعودی بحریہ کے افسران ، قونصل جنرلوں ، سفارت کاروں اور پاکستان کمیونٹی کے نمائندوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان جناب خالد مجید  اور قونصل خانے کے افسران بھی موجود تھے۔ کمانڈر احمد محمد العسیری  نے سعودی رائل فورسز کی نمائندگی کی۔عشائیہ  کا انتظام جدہ انٹرنیشنل پورٹ پر موجود پاکستانی بحری جہاز پی این ایس عالمگیر کے ڈیک پر کیا گیا تھا۔ استقبالیہ کا آغاز سعودی عرب اور پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا۔ کمانڈنگ آفیسر محمد اکرم  نے بحری جہاز میں موجود مہمانوں سے  اپنے استقبالیہ خطاب میں سعودی حکومت کی بہترین مہمان نوازی اور عمرہ کی سعادت دینے پر  شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے لئے ہر پاکستانی کے دل میں ایک خاص جگہ ہے۔ کیپٹن اکرم نے کہا کہ رائل نیوی اور پاکستان نیوی کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات بہت قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی  بحریہ نے متعدد مشترکہ تربیت اور مشقیں کیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں سعودی عرب کا بہت اہم کردار اور مقام ہے۔ پاکستان

بیوہ ماں کا انتقام

Image
بیوہ ماں پروین بی بی ماں کا انتقام یہ 2012 کی بات ہے۔ سیالکوٹ کے نواحی علاقے بٹر میں نعمان نامی شخص نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان تسلیم کو قتل کردیا۔ تسلیم کا باپ پہلے ہی وفات پاچکا تھا۔ اس کی بیوہ ماں پروین بی بی نے محنت مزدوری کرکے تسلیم کو پال پوس کر بڑا کیا جو آگے چل کر پروین کا سہارا بننا تھا مگر شوہر کے بعد یہ سہارا بھی چھن گیا۔ پروین بی بی نے بے سر و سامانی میں بیٹے کا مقدمہ لڑنا شروع کیا اور قسم کھائی کہ جب تک بیٹے کے خون کا حساب نہیں ملتا، میں ننگے پاؤں گھوموں گی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار   کیا۔ مقدمہ چلتا رہا اور 7 سال بعد سیشن کورٹ نے ثبوت اور گواہی کی روشنی میں ملزم نعمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی۔ ماں کا کلیجہ ٹھنڈا ہوگیا مگر یہ ٹھنڈک عارضی ثابت ہوئی۔ مجرم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کردی اور ہائیکورٹ نے 2019 میں یہ کہہ کر اس کو رہا کردیا کہ سیشن کورٹ میں پیش کیے گئے ثبوت ناکافی ہیں اور قانون کو مزید "ٹھوس" شواہد درکار ہیں۔   مجرم چالاک بھی تھا اور امیر بھی۔ جیل سے نکلتے ہی بیرون ملک چلا گیا اور پروین بی بی ننگے پیر سیالکوٹ کی گ

13سال کی طالبہ سنگسارجب ظالموں نے پتھرمارا ہو گا .اس بچی نے بھی تو ماں کو پکارا ہو گا۔ جرگہ کو عبرتناک سزا دی جائے

Image
13سال کی طالبہ سنگسارجب ظالموں نے پتھرمارا ہو گا .اس بچی نے بھی تو ماں کو پکارا ہو گا۔ جرگہ کو عبرتناک سزا دی جائے جرم فقط اتنا تھا کہ قریبی عزیزوں نے تیرہ سالہ گل سمان رند کا رشتہ مانگا۔ ماں نے جواب دیا کہ گل سمان کی عمر کم ھے لہذا فلحال رشتہ نہیں دے سکتی ہوں۔ چند ماہ بعد عزیزوں نے گل سمان پر کاری کا الزام لگایا اور جرگہ نے سنگسار کا فیصلہ سنایا اور سماج کے انسان نما درندوں نے جرگہ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے پتھر مار مار کر قتل کیا اور بطور ثواب قبر کو بھی پھانسی دی۔ یہ سانحہ پاکستان میں انسان اور انسانیت کا قتل ھے۔ حکومت اور عدلیہ ایسے سانحات رکوانے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ سیاسی اور مذہبی جماعتیں ایسی سانحات رکوانے کی بجائے پارلیمان تک پہنچنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستان بھر میں کمزوروں خصوصاً خواتین پر ظلم و ستم جرم تصور نہیں ہوتا۔ سزا اور انصاف کا نظام ختم ھے۔ کسی ادارے سے مظلوموں   اور کمزوروں کو انصاف کی امید نہیں ھے۔ بس باری باری ھے کہ کب کس کی باری ھے؟؟؟؟؟  تیرہ سالہ گل سمان رند
Image
راولپنڈی (اپ ڈیٹ ہدف ) پاکستان پالیسی انسٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ ماضی میں یونینز پاکستان میں عمارت سازی میں نرسری کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی رہی ہیں ۔طلبہ یونینوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کی آوازوں کو روکنے کی وجہ خودمختار حکومتوں کی حمایت میں سائکوفینٹس لانے کی سازش تھی۔تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق بحال کرانا ہو گا۔ اس سے قومی مفاد کی خدمت ہوتی ہے۔ اس سے ریاست کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اعلی معیار کی قیادت تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔کراچی یونیورسٹی کی طلبہ کی یونینوں کے ذریعہ تیار کردہ رہنماں کی فہرست پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں طلبہ کی یونیز پر پابندی کی وجہ سے ملک میں قائدانہ صلاحیت والے لیڈر سامنے نہیں آ رہے ۔ یونینزپرپابندی کے نتیجے میں قومی سطح پر نااہل اور نااہل افراد کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کے نوجوانوں کے پرانے پاکستان ، اسٹوڈنٹ یونینز کی ثقافت کو بحال کرنے کے اقدام کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ یہ مستقبل کے قابل ، قابل اور قابل قائدین پاکستان کی تعمی

ٖٖPetrol price in Pakistan PTI Govt Peoples jokes

Image

آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا طلبا یونینز کے انتخابات کرانیکااعلان

اسلام آباد ( اپ ڈیٹ ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا،وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان میں جب تک نظریاتی سیاست فروغ نہیں پائیگی ملک کی سیاست میں ترقی نہیں آ سکتی، پاکستان کی بنیاد نظریاتی سیاست ہے کیونکہ اس کے بغیر سوچ و فکر میں بالیدگی نہیں آ سکتی،نظریاتی سیاست کے بغیر ہم اپنا راستہ متعین نہیں کر سکتے خواہ اقتصادی ہو سیاسی ہو یا سماجی، ترقی یافتہ ملکوں میں پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈر شپ کرتی ہے لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈرشپ کے بجائے کہیں اور سے ہوتا ہے، ہمارے پاس بہترین ادارے ہیں ذہین لوگ ہیں ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے اور کرنی بھی چاہئے،حتمی فیصلہ سازی حقیقی عوام لیڈر شپ کو کرنی چاہئے جس کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، یہ بنیادی بات ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہ کرنا پڑیگا، تمام نظریات کے حامل افراد اور شخصیات کو ایک صحتمند نظریاتی سیاست کے احیاء کیلئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ نیچرل

جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، عدالتی حکم پر کمیشن کی تشکیل

Image
اسلام آباد (اپ ڈیٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملک بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خوفناک پامالی اور انکے علاج معالجہ کے معا ملات میں جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر اس حوالے سے عالمی اور ملکی قوانین طلب کرلئے ہیں جبکہ جمعہ 6دسمبر کو ذاتی طور پر سنٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب وزارت انسانی حقوق نے قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خوفناک پامالی اور انکے علاج معالجہ کے معا ملات میں جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں 9 رکنی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز عدالت کی معمول کی تعطیل کے باوجود کیس کی اہمیت کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے بیمار قیدی، درخواست گزار خادم حسین کی درخواست کی سماعت کی توجوائنٹ سیکرٹری صحت، اڈیالہ جیل کے متعلقہ افسران اور ڈاکٹرز پیش ہوئے

چیف الیکشن کمشنرکیلئے شہباز شریف کے نامو ں پر وزیراعظم کےتحفظات

Image
اسلام آ باد ( ہدف اپ ڈیٹ) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکے لیے شہباز شریف کی جانب سے بھیجےگئے نامو ں پر وزیراعظم عمران خان کو تحفظات ہیں اور وہ اپنے رفقا ء سے صلاح مشورے کے بعد اپنی رائے قائم کریں گے۔ذرائع کے مطا بق وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ غیر متنازعہ شخصیت کو دینے پر تیار ہیں ، وزیر اعظم کو یہ اعتراض ہے کہ ناصر محمود کھوسہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہے ہیں۔ناصر محمود کھوسہ شہباز شریف کے دور حکومت میں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات رہے ہیں انہیں شریف خاندان کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ جلیل عباس جیلانی کے بارے میں یہ تحفظات سامنے آ ئے ہیں کہ وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ہیں ۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم ان ناموں پر اپنے رفقاء سے صلاح مشورہ کے بعد اپنی رائے سے آ گاہ کریں گے۔                                     

Woman Apeel media or pm pakistan

Image

karachi job iuse and quota system pm Imran khan notice

Image

Sheen Pharma Group medicines, leading health care Local paking and ro...

Image

people's strike Against Karachi Development Authority Sind Gov

Image

PMLN Rawalpindi city Worker AND EX NAZIM DHOK KHALA KHAN

Image

Hadaf: آن لائن کمانے کا طریقہ

Hadaf: آن لائن کمانے کا طریقہ : انٹرنیٹ تو ہم سب استعمال کرتے ہیں اور بلاگ کی اصطلاح آپ نے نہ سنی ہو، مشکل ہے۔ بلاگنگ کی ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔...

آن لائن کمانے کا طریقہ

Image
انٹرنیٹ تو ہم سب استعمال کرتے ہیں اور بلاگ کی اصطلاح آپ نے نہ سنی ہو، مشکل ہے۔ بلاگنگ کی ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بلاگ چلانے والے کو ہم بلاگر کہتے ہیں۔ بلاگنگ راتوں رات امیر ہونے والا شعبہ نہیں ہے۔ اس کو سوچ سمجھ کر اور کسی ماہر کی مدد سے سیکھنا پڑتا ہے۔ ویب لاگ جو بعد میں مختصر ہو کر بلاگ رہ گیا، شروع شروع میں لوگوں نے اپنی ذاتی زندگی کی باتیں آن لائن دوسروں کو بتانے کے لئے استعمال کیا۔ وقت گزرنے کے ساتھ بلاگ کو لوگوں نے آن لائن کمائی کرنے کے لئے استعمال میں لانا شروع کر دیا۔ آپ کوئی موضوع چن کر جس پر لوگ معلومات حاصل کرنا چاہیں، اس کے بارے میں لکھنا شروع کرتے ہیں۔ آپ کے بلاگ کی کامیابی کا پہلا قدم وہ موضوع منتحب کرنا ہے جس پر لکھ کر آپ اپنی اتنی اتھارٹی بنا سکیں کہ لوگ وہ معلومات حاصل کرنے آپ کی ہی سائٹ کو ترجیح دیں۔ اگر آپ کا کوئی بزنس ہے تو اس کو پروموٹ کرنے کے لئے بلاگ بہت کار آمد ثابت ہوتا ہے۔ بزنس بلاگ پر ایسی پوسٹس لکھنے سے کہ آپ کلائنٹ کو اپنی سائٹ کی طرف متوجہ کر سکیں آپ کا بزنس بھی کامیاب ہوتا ہے۔ کسی بھی بزنس کی کامیابی کے لئے اس کی

پچاس روپیہ کا اسٹام شیخ رشید دل پر لے گئے

Image
تحریر ،طاہر جعفری خبر ہے کہ وزیر ریلوے جناب شیخ رشید صاحب کودل کا عارضہ ہوا ہے۔انہیں فوری طورپر ہولی فیملی لیجایا گیا ہے۔  اللہ شفاء دے۔ ویسے بہتر علاج کیلئے شیخ صاحب کو بیرون ملک جانا چاہئے ہولی فیملی تو ہم جیسے عوامی لوگوں کا ہسپتال ہے۔ شیخ صاحب کی پارٹی کا نام ضرور عوامی مسلم لیگ ہے لیکن وہ عوامی نہیں ہیں۔ شیخ صاحب تو دوامی سیاست دان ہیں۔ میں جب یہ سطور لکھ رہا تھا تو میرے بغل میں بیٹھے ایک سوتیلے دوست سرگوشی کررہے تھے کہ شیخ صاحب عوامی نہیں بلکہ حرامی ہیں۔ لیکن میں نے ایسی بیہودہ بات پر انہیں نہ صرف سختی سے ڈانٹا بلکہ کمرے سے نکل جانے کا بھی کہا لیکن وہ کہاں جانے والے تھے۔ ان صاحب کی ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے میں نے انہیں سگے دوستوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنا وہ بھی صرف 50روپے کے عوض شیخ صاحب کو ہضم نہیں ہوا اور اس بد ہضمی کا اثر پیٹ پر ہونے کے بجائےدل پر ہوا۔ شیخ صاحب کا پیٹ تو خیر سے ہے ہی بڑا لیکن ان کا دل بہت چھوٹا ہے ۔ ویسے بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ شیخوں کے دل چھوٹے ہوتے ہیں اور اسی لیئے وہ کنجوس

Arabic coffee recipe health benefits

Image

Apeel Chiled PM Imran khan Hadaf news

Image

pakistan senate senator speech Parliment Hadaf

Image

سندھ کے گندم نہ خریدنے سے آٹے کی قیمت بڑھی،محبوب سلطان

Image
اسلام آباد (ہدف اپ ڈیٹ) وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سستے داموں آٹا، گھی، چاول اور دالوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ ہماری حکومت گیس نرخ کی مد میں تندوروں پر ایک ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ سندھ حکومت کی طرف سے گندم نہ خریدنے کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پنجاب کے بڑے شہروں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت810 جبکہ سندھ میں 1100 ہے۔ دسمبر میں سندھ کی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں اپنے معمول پر آ جائیں گی۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 981 روپے اور بلوچستان میں 970 روپے میں بیس کلو آٹے کا تھیلا فروخت ہو رہا ہے۔ سندھ میں گوداموں میں موجود گندم استعمال میں نہ لانے کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ، خیبرپختونخوا کو 4 . 5 لاکھ ٹن اور سندھ کیلئے بھی 4 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی جاری ہے۔ صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا کہ گندم کی 25 ملین ٹن ضرورت اور 27 ملین ٹن موجود ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت 30 ہزار ارب کا جو قرض چھ

آذادی مارچ

Image
مولانا فضل الرحمن کی ذہانت فہم و فراست اور 73 کے آہین کے تناظر میں قابلیت کا 9/11سے معترف ہوں ان کے دشمن بھی انہیں سمجھدار سیاستدان سمجھتے ہیں پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ وہ اپنی سیاست کی لٹیا ڈبو کے چپکے سے نکل جائیں انہوں نے تو اس گھٹن زدہ ماحول میں پرامن ترین دھرنا دیکر پوری دنیا میں داڑھی و پگڑی کی لاج رکھی ہے دھرنے مارچ کے ٹینٹ اکھڑنے کی خوشیان منانے اور طنزیہ جملے بازی کرنے والوں کو کہیں لینے کے دینے نہ پڑ جاہیں. معاملہ خاصا پر اصرار ہے رات تک مولانا مچان یہاں ہی لگانے کی باتیں کرتے تھے پھر اچانک پلان بی ؟کے لیے آزادی مارچ ختم کرنے کا اعلان اس بات کا غمازی ہے کہ مولانا کو ٹھوس یقین دھانی ملی ہے اوپر سے چوہدری شجاعت کا بیان کہ اگلے چھ ماہ میں کوئی وزیراعظم نہیں ملے گا سیاست کے میدان میں نوواردوں کو سمجھ کم ہی آئے گا اینی وے مولانا اسلام, داڑھی اور پگڑی کا حقیقی تشخص مغرب کے سامنے رکھنے پہ ہم آپ کو سلام پیش کرتے ہیں.....

karachi peoples food clockette

Image

بھارتی نژادپاکستانی خاتون کوشناختی کارڈ کی تجدید میں مشکلات

Image
کراچی(ہدف اپ ڈیٹ) بھارتی شہریت ترک کرکے پاکستانی شہریت حاصل کرنے والی خاتون کو شناختی کارڈ کی تجدید میں مشکلات کا سامناہے۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق ایک بھارتی خاتون جس نے پاکستانی شہری سے شادی کیلئے 19سال قبل اپنا نام، مذہب اور شہریت تبدیل کی تھی اسے اب شناخت کے مسائل کا سامنا ہے کیوں کہ انہیں اپنے پاکستانی شناختی کارڈ کی تجدید کے عمل میں سخت دشواری پیش آرہی ہے، شارجہ میں مقیم کاجل رشید خان نے 31جولائی کو 3 ماہ قبل اپنے پاکستانی شناختی کارڈ کی تجدیدکیلئے درخواست دی تھی تاہم انہیں اب تک نئے کارڈ کیلئے انتظار کروایاجارہا ہے کیوں کہ پاکستانی حکام کاکہناہےکہ ان کے دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے۔عام طور پر نئے شناختی کارڈ کیلئے 7 سے 10روز درکار ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں کاجل کے شوہر محمد رشید خان نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میں گزشتہ 3 ماہ سے نادرا کو ای میلز کر رہا ہوں اور وہ تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کردیے گئے ہیں جو ادارے کو درکار تھے تاہم نادرا حکام کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، نادرا کی جانب سے جو آخری ای میل انہیں موصول ہوئی اس میں محمد رشید اور کاجل کو کہاگیا کہ آپ کی د