بھارتی نژادپاکستانی خاتون کوشناختی کارڈ کی تجدید میں مشکلات

کراچی(ہدف اپ ڈیٹ) بھارتی شہریت ترک کرکے پاکستانی شہریت حاصل کرنے والی خاتون کو شناختی کارڈ کی تجدید میں مشکلات کا سامناہے۔ غیرملکی میڈیاکےمطابق ایک بھارتی خاتون جس نے پاکستانی شہری سے شادی کیلئے 19سال قبل اپنا نام، مذہب اور شہریت تبدیل کی تھی اسے اب شناخت کے مسائل کا سامنا ہے کیوں کہ انہیں اپنے پاکستانی شناختی کارڈ کی تجدید کے عمل میں سخت دشواری پیش آرہی ہے، شارجہ میں مقیم کاجل رشید خان نے 31جولائی کو 3 ماہ قبل اپنے پاکستانی شناختی کارڈ کی تجدیدکیلئے درخواست دی تھی تاہم انہیں اب تک نئے کارڈ کیلئے انتظار کروایاجارہا ہے کیوں کہ پاکستانی حکام کاکہناہےکہ ان کے دستاویزات کی جانچ کی جارہی ہے۔عام طور پر نئے شناختی کارڈ کیلئے 7 سے 10روز درکار ہوتے ہیں۔اس سلسلے میں کاجل کے شوہر محمد رشید خان نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میں گزشتہ 3 ماہ سے نادرا کو ای میلز کر رہا ہوں اور وہ تمام مطلوبہ دستاویزات بھی فراہم کردیے گئے ہیں جو ادارے کو درکار تھے تاہم نادرا حکام کی جانب سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، نادرا کی جانب سے جو آخری ای میل انہیں موصول ہوئی اس میں محمد رشید اور کاجل کو کہاگیا کہ آپ کی دستاویزات جانچ پڑتال کیلئے متعلقہ محکمے کو بھیج دی گئی ہیں برائے مہربانی ریکارڈ کی کلیئرنس تک صبر کا مظاہرہ کریں۔تاہم رشید کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے کیوں کہ ان کی اہلیہ کے کراچی میں موجود اکائونٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار