پچاس روپیہ کا اسٹام شیخ رشید دل پر لے گئے

تحریر ،طاہر جعفری
خبر ہے کہ وزیر ریلوے جناب شیخ رشید صاحب کودل کا عارضہ ہوا ہے۔انہیں فوری طورپر ہولی فیملی لیجایا گیا ہے۔ 
اللہ شفاء دے۔ ویسے بہتر علاج کیلئے شیخ صاحب کو بیرون ملک جانا چاہئے ہولی فیملی تو ہم جیسے عوامی لوگوں کا ہسپتال ہے۔ شیخ صاحب کی پارٹی کا نام ضرور عوامی مسلم لیگ ہے لیکن وہ عوامی نہیں ہیں۔ شیخ صاحب تو دوامی سیاست دان ہیں۔ میں جب یہ سطور لکھ رہا تھا تو میرے بغل میں بیٹھے ایک سوتیلے دوست سرگوشی کررہے تھے کہ شیخ صاحب عوامی نہیں بلکہ حرامی ہیں۔ لیکن میں نے ایسی بیہودہ بات پر انہیں نہ صرف سختی سے ڈانٹا بلکہ کمرے سے نکل جانے کا بھی کہا لیکن وہ کہاں جانے والے تھے۔ ان صاحب کی ایسی ہی حرکتوں کی وجہ سے میں نے انہیں سگے دوستوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا۔

ایک صاحب کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب کو بیرون ملک جانے کی اجازت ملنا وہ بھی صرف 50روپے کے عوض شیخ صاحب کو ہضم نہیں ہوا اور اس بد ہضمی کا اثر پیٹ پر ہونے کے بجائےدل پر ہوا۔ شیخ صاحب کا پیٹ تو خیر سے ہے ہی بڑا لیکن ان کا دل بہت چھوٹا ہے ۔ ویسے بھی مشاہدے میں آیا ہے کہ شیخوں کے دل چھوٹے ہوتے ہیں اور اسی لیئے وہ کنجوس بھی ہوتے ہیں کسی اچھے ہسپتال کہ بجائے ہولی فیملی جانے کی وجہ بھی شاید کنجوسی ہی رہی ہوگی۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شیخ صاحب بیماری کا بہانہ بناکر علاج کیلئے بیرون ملک جائیں گے اور وہاں میاں نواز شریف کی حرکات و سکنات پر نظر رکھیں گے اور انہیں وطن واپس لانے کیلئے اپنا شیخانہ کردار ادا کریں گے۔ یہ بھی شنید ہے کہ شیخ رشید صاحب بیرون ملک کسی ماہر ریلوے کے شاگرد رشید بھی بن سکتے ہیں اور ان سے وزارت ریلوے چلانے کی مکمل تربیت حاصل کرینگے کیونکہ جب سے انہوں نے وزارت ریلوے سنبھالی ہے ریلوے حادثات کچھہ زیادہ ہی ہونے لگے ہیں۔

بیرون ملک تربیت حاصل کرنے میں صرف دو پی چیزیں مانع ہیں اول یہ کہ تربیت کی فیس بہت زیادہ ہوگی جبکہ وہ شیخ ہیں دوئم یہ کہ ماہر ریلوے تربیت سے قبل یہ بھی سکھائیں گے کہ اگر کوئی حادثہ ہوجائے تو متعلقہ وزیر کو مستعفی ہو جانا

طاہر جعفری
چاہئے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار