جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، عدالتی حکم پر کمیشن کی تشکیل

اسلام آباد (اپ ڈیٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ملک بھر کی جیلوں میں بند قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خوفناک پامالی اور انکے علاج معالجہ کے معا ملات میں جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی سے متعلق ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران آئندہ سماعت پر اس حوالے سے عالمی اور ملکی قوانین طلب کرلئے ہیں جبکہ جمعہ 6دسمبر کو ذاتی طور پر سنٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب وزارت انسانی حقوق نے قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خوفناک پامالی اور انکے علاج معالجہ کے معا ملات میں جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ولاپرواہی کی تحقیقات کے لئے وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی سربراہی میں 9 رکنی کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے ہفتہ کے روز عدالت کی معمول کی تعطیل کے باوجود کیس کی اہمیت کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے بیمار قیدی، درخواست گزار خادم حسین کی درخواست کی سماعت کی توجوائنٹ سیکرٹری صحت، اڈیالہ جیل کے متعلقہ افسران اور ڈاکٹرز پیش ہوئے، فاضل چیف جسٹس نے جوائنٹ سیکرٹری صحت کی سرزنش کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہیومن رائٹس کے جتنے بھی کنونشنز ہیں ، جیلوں میں بند قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق اور انکے علاج معالجہ کے حوالے سے ہماری جیلوں کی یہ صورتحال ان تمام کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بند تمام قیدیوں کو حکومت کے خلاف کیس دائر کرنے کیلئے کیوں نہ کہہ دیا جائے ، انہوں نے سیکرٹری صحت کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کر کے عدالت میں اسطرح کے بیانات نہ دیں،جیلوں میں بند قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خوفناک پامالی اور انکے علاج معالجہ کی ذمہ دار حکومت ہے،انہوں نے کہا کہ جیلوں میں کتنی بدعنوانی ہے آپکو اسکا اندازہ ہے، پندرہ سو افراد کی گنجائش والی جگہ پر چار ہزار افراد کو بند کردینے سے صورتحال سخت تشویش ناک ہے، قیدیوں کی صحت سے متعلق جتنے بھی عالمی اور ملکی قوانین ہیں آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیے جائیں ،انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے کوریڈور میں بھی لوگ سوتے ہیں اور جیل کی وارڈوں میں سے بھی نالے گزرتے ہیں،بعد ازاں فاضل عدالت نے مذکورہ بالا حکم کے ساتھ کیس کی مزید سماعت 14دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
                                    

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار