چیف الیکشن کمشنرکیلئے شہباز شریف کے نامو ں پر وزیراعظم کےتحفظات

اسلام آ باد ( ہدف اپ ڈیٹ) معتبر ذ رائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکے لیے شہباز شریف کی جانب سے بھیجےگئے نامو ں پر وزیراعظم عمران خان کو تحفظات ہیں اور وہ اپنے رفقا ء سے صلاح مشورے کے بعد اپنی رائے قائم کریں گے۔ذرائع کے مطا بق وزیراعظم چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ غیر متنازعہ شخصیت کو دینے پر تیار ہیں ، وزیر اعظم کو یہ اعتراض ہے کہ ناصر محمود کھوسہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہے ہیں۔ناصر محمود کھوسہ شہباز شریف کے دور حکومت میں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات رہے ہیں انہیں شریف خاندان کے قریب سمجھا جاتا ہے۔ جلیل عباس جیلانی کے بارے میں یہ تحفظات سامنے آ ئے ہیں کہ وہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی عزیز ہیں ۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم ان ناموں پر اپنے رفقاء سے صلاح مشورہ کے بعد اپنی رائے سے آ گاہ کریں گے۔
                                    


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار