آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا طلبا یونینز کے انتخابات کرانیکااعلان

اسلام آباد ( اپ ڈیٹ
) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا،وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان میں جب تک نظریاتی سیاست فروغ نہیں پائیگی ملک کی سیاست میں ترقی نہیں آ سکتی، پاکستان کی بنیاد نظریاتی سیاست ہے کیونکہ اس کے بغیر سوچ و فکر میں بالیدگی نہیں آ سکتی،نظریاتی سیاست کے بغیر ہم اپنا راستہ متعین نہیں کر سکتے خواہ اقتصادی ہو سیاسی ہو یا سماجی، ترقی یافتہ ملکوں میں پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈر شپ کرتی ہے لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈرشپ کے بجائے کہیں اور سے ہوتا ہے، ہمارے پاس بہترین ادارے ہیں ذہین لوگ ہیں ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے اور کرنی بھی چاہئے،حتمی فیصلہ سازی حقیقی عوام لیڈر شپ کو کرنی چاہئے جس کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، یہ بنیادی بات ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہ کرنا پڑیگا، تمام نظریات کے حامل افراد اور شخصیات کو ایک صحتمند نظریاتی سیاست کے احیاء کیلئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ نیچرل لیڈرشپ تعلیمی اداروں سے نکلتی ہے یہ جو بلدیاتی اداروں کے حامل افراد کے پاس قومی لیڈر شپ چلی گئی ہے اس سے ملک کے اندر لیڈرشپ نہیں بن سکتی، اس وقت قوم کو اقبال کے نظریات کی حامل لیڈر شپ کی ضرورت ہے، ایک سیاسی کارکن ہوں بلدیاتی نہیں، ٹی وی پر دیکھا میرے بیٹے بیٹیاں سٹوڈنٹس یونین کے احیاء اور انتخابات کیلئے آواز بلند کر رہے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ سٹوڈنٹس یونین کو بحال کیا جائے تو مجھے فخر ہوا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر میں طلبہ یونینز پہلے سے بحال کر رکھی ہیں ہم نے ٓاس سلسلے میں پہل کر دی تھی اور آج طلبہ یونینز کے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے مزید خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے نظریاتی سیاست کی طرف ایک اور اہم قدم اٹھا دیا ہے، میں نے تمام یونیورسٹیز،کالجز اور پروفیشنل کالجز کو حکم دیدیا ہے کہ وہ ایک ضابطہ اخلاق بنائیں۔
                                   

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار