پشاور ہائیکورٹ، پاکستانی سے شادی کرنیوالی افغان خاتون کو شہریت دینے کا حکم

پشاور()پشاورہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس ناصرمحفوظ پر مشتمل دورکنی بنچ نے وزارت داخلہ کو پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی افغان خاتون کو شہریت دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے نادرا حکام کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈز رولزکے مطابق این آئی سی جاری کیا جائے۔ دورکنی بنچ نے درخواست گزارہ مسماۃ اناہیتہ کی جانب سے شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر رٹ کی سماعت کی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ انکی موکلہ نے 10 سال قبل پاکستانی شہریت کے حامل محمد عامر سے شادی کی جسکے بعد اس نے پاکستانی شہریت کیلئے درخواست دی تاہم وزارت داخلہ نے تاحال انہیں شہریت نہیں دی، سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت وہ شہریت کی مستحق ہیں جونہیں دی جارہی ہے عدالت نے رٹ منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو سرٹیفیکیٹ آف سٹیزن شپ دیاجائے جبکہ نادراحکام کو شناختی کارڈز رولزکےمطابق این آئی سی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار