ُُُ بلوچستان کے طالبعلم نے انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

اسلام آباد(اپ ڈیٹ ہدف )بلوچستان کے طالب علم نے انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس میں پاکستان کیلئے کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا، اس طرح پاکستان مسلسل چوتھی بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے ، قطر میں منعقد ہونے والے سولہویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس (IJSO-2019) میں پاکستانی طالب علم سیدعبداللہ شاہ بخاری نے کانسی کا تمغہ حاصل حاصل کیا ، ان کا تعلق لورالائی بلوچستان سے ہے ، انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپس میں 5رکنی پاکستانی طلبہ کی ٹیم نے حصہ لیا جن میں سیدعبداللہ شاہ بخاری، وردا ھادیہ، علشبہ حمید، وجاہت حنیف اور محمد عون اظہر شامل تھے،پاکستان سائنس فاونڈیشن کی پرنسپل سائنٹفک آفیسر سیدہ ریحانہ بتول کے ہمراہ قطر میں گئے تھے،سولہویں انٹرنیشنل جونیئر سائنس اولمپکس میں 76ممالک کے طلبہ نے حصہ لیا تھا ، پاکستان2016 میں آئی جے ایس او کا رکن بنا اور اس سال بھی پاکستان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا،پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک نے پاکستان کیطرف سے مسلسل چوتھی دفعہ تمغہ حاصل کرنے کو بلا شبہ بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار