بھارت حج درخواستوں اور سفری معلوماتی عمل کو ڈیجیٹل بنا دینے والا پہلا ملک بن گیا

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت حج کی درخواستوں اور سفری معلومات سے متعلق پورے عمل کو ڈیجیٹل بنا دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہےحکومت کی جانب سے ایک اعلان میں یہ دعویٰ بھارت اور سعودی عرب کے مابین حج 2020ء سے متعلق ایک معاہدے پر دستخطوں کے بعد کیاگیا۔بھارتی اعلان کے مطابق اس معاہدے میں کئی اہم سہولیات شامل ہیں۔جن میں آن لائن درخواستیں، ای ویزا، ای مسیحا (صحت سے متعلق ای کارڈ)، ای لگیج پری ٹیگنگ مکہ اور مدینہ میں ٹھہرنے کے مقامات اور نظام الاوقات سے متعلق ہر طرح کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار