7نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن،تعداد132ہوگئی

 اسلام آبا د( ہدف اپ ڈیٹ ) 7نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 132 ہو گئی ، الیکشن کمیشن نے جنرل ضیا مرحوم کے قریبی ساتھی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض علی چشتی کو تحریک تعمیر پاکستان کے نام سے پارٹی چلانے کی منظوری دے دی ، جمعیت علمائے پاکستان کا ایک اور گروپ بن گیا، جے یو پی ( امام نورانی گروپ ) کے صدر پیر اعجاز ہاشمی، نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین احمد ذیشان، سابق وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی کی سربراہی میں پاکستان نیشنل پارٹی، اجمل خان کی قیادت میں پاکستان عوامی جمہوری اتحاد اور ڈاکٹر محمد منیر کی صدارت میں سب کا پاکستان نامی پارٹیوں کی رجسٹریشن منظور کر لی گئی ہے، اپ ڈیٹ فہرست کے مطابق مسلم لیگ کے نام سے کام کرنے والی پارٹیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے چار چار گروپ بن گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 کے الیکشن میں 352 سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ تھیں، سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے270 انتخابی نشانات حاصل کئے ۔ 159 سیاسی پارٹیوں نے سرے سے 2018 کے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا، اس میں سے صرف 18 سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں پہنچیں، 16 جماعتیں ایسی تھیں جنہیں 100 سے بھی کم ووٹ ملے، 55 سیاسی جماعتیں ایسی تھیں جنہوں نے ایک یا زیادہ سے زیادہ 68 امید وار کھڑے کئے، سیاسی جماعتوں کی عدم دلچسپی اور سیاسی کارکنوں کی تربیت کے فقدان کی وجہ سے ایک کروڑ 24 لاکھ خواتین ووٹ کے حق سے محروم رہیں ،پاکستان میں جمہوری سیاسی نظام کے حوالے سےبرطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے جمہوری مستقبل کی خاطر سیاسی جماعتوں کی داخلی جمہوریت پر توجہ کی ضرورت ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ مضبوط اور جمہوری سیاسی جماعتیں ایک مضبوط جمہوری معاشرے کی اہم ترین اکائی سمجھی جاتی ہیں ، موروثی سیاست ، پارٹی قیادت کی باقاعدگی سے تبدیلی ،پارٹی کے اندر اختلاف رائے کی برداشت ، سیاسی نظریے سے لگائو، فیصلہ سازی کے جمہوری عمل میں شراکت داری ، فیصلہ سازی کے عمل میں خواتین ، نوجوانوں اور اقلیتوں کی شرکت کے پیمانوں پر سیاسی جماعتوں کی داخلی جمہوریت اور طرز سیاست سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کو لمٹیڈ کمپنیوں کی طرز پر چلا یا جارہا ہے فیصلہ سازی میں سیاسی ورکرز کی جگہ پر ستاروں نے لے لی ہے اور یوں سیاسی جماعتیں عملی طور پر فین کلبز میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

  رجسٹریشن

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار