کیا یہ کھولا تضاد نہیں ہے؟
حالیہ جنرل الیکشن میں بے شمار سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کا شرف حاصل ہوا جن میں اکثرامیدوار مجھے ذاتی طور بھی جانتے تھے جبکہ بعض امیدوار شاید مجھے صرف میرے پروفیشن کی وجہ سے جانتے تھے ۔بہرحال ان ملاقاتوں سے جہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے وہاں یہ میرےپروفیشن کی ضرورت ہے، جہاں تک ذاتی تعلق کی بات ہے تو یہ مجھے سیاسی لوگوں سے بہتر تعلقات رکھنے میں مددگار بناتا ہے۔ بات ہو رہی تھی ملاقاتوں کی تو مجھے اسلام آباد سے انتخابات میں ایک ایسے امیدوار سے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا جن کے ساتھ ان کی سیاسی جماعت کی مرکزی قیادت کی توسط سے ہی میری ملاقات ہوئی ۔کیونکہ اس سیاسی جماعت کی مرکزی قیادت سے گو کہ میرا ایک احترام کا رشتہ اور تعلق ہے،جماعت کی قیادت نے اس امیدوار سے الیکشن مہم میں رابط رکھنے کیلئے بھی کہا تھا ، میں نے اس میدوار کی الیکشن مہم کے دوران اپنی ذاتی مصروفیات کےباوجود ان کی الیکشن مہم کے حوالے سے آگاہی اور رابطے کا سلسلہ جاری رکھا جوبغیر کسی لالچ کے تھا ۔اور حالیہ الیکشن کے دن بھی سخت مصروفیات اور اپنی ڈیوٹی کے دوران بھی ان سے رابط اور ہر حوالے سے آگا...