چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

اسلام آباد (ہدف اپ ڈیٹ)چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا، مجموعی طور کمیشن کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن میں کورونا وائرس پازیٹو آیا ، کمیشن کے ایک رکن میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید ایک رکن میں کورونا پازیٹو نکل آیا ہے۔کورونا نکلنے کے باعث کمیشن کی رپورٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، کمیشن نے پہلے رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی، اب کمیشن نے رپورٹ مئی کے دوسرے ہفتہ میں دینا تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار