کرونا اور قرنطینہکے نام پر سندھ سمیت پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی ہوٹلز اور ڈی سی کالوٹ مار کا سلسلہ عروج پر

اسلام آباد(ہدف نیوز)خلیجی ممالک  میں’’ کرونا وبا ‘‘ کے سبب بڑی تعداد میں پاکستانی  وطن واپسی کے لیے خوار ہونے لگے۔متحدہ عرب امارات میں 40 ہزار جبکہ سعودی عرب میں 70ہزار افراد کے پھنس جانے کی اطلاعات ہیں ۔ان ممالک میں قائم قونصلیٹ حکام مبینہ طور پرسفارشی  افراد کو ترجیح بنیادوں پروطن واپس بھجوانے لگے جبکہ ’’کورونا وبا ‘‘سے پہلےپاکستان واپسی کےلیے  ایئر لائن ٹکٹس حاصل کرنے والے مزدور طبقے کے متعدد افراد کے ٹکٹس منسوخ کردئیے گئے ۔ ایئرلائن کے ٹکٹس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے وطن واپس آنےوالے مسافر حماد مصطفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی یو اے ای سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں ۔تاہم سفارش اور اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو فوقیت دیتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر وطن بھیجا جارہا ہے جبکہ مزدور طبقے بے آسرا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ’’ کرونا وبا ‘‘سے قبل جن مزدور طبقے کے افراد نے ٹکٹس لے رکھی تھیں ان کی ٹکٹس منسوخ کردی گئی ۔پہلے جو دوطرفہ سفر کی ٹکٹس 1200 سے 1500روپے مقامی کرنسی میں  ملتی  تھیں ان ٹکٹس کی قیمت  دوگنی کردی گئی ہیں ۔دوبئی کے ٹریول ایجنٹ عامرکےمطابق تمام ٹریول ایجنسیاں کو15سے 20 ٹکٹ دئیے جاتے ہیں۔ یہ ٹکٹ پی آئی اے کی جانب سے اس وقت جاری کیے جاتے ہیں جب قونصلیٹ کی جانب سے مسافروں کی  فہرست کو فائنل کرکے مسافر کا نام اور رابطہ نمبرفراہم کیا جاتا ہے ۔اور پھر ان مسافروں کو بلا کرٹکٹ جاری کردئیے جاتے ہیں ۔جبکہ یواےای میں پریس قونصلیٹ شیخ عاشق کے مطابق دوبئی سے40 ہزارپاکستانی جانےکوتیارہیں۔حماد مصطفی کے مطابق  پاکستان آنے والے شہریوں کو اپنےآبائی شہرکے ائیر پورٹ کا ٹکٹ نہیں دیاجاتاہے ۔میرے سمیت اسلام آباد،راولپنڈی،ایبٹ آباد،جہلم ومضافات کےشہریوں کی اکثریت کوکراچی اور ملتان کی بکنگ  دی گئی ہے،جبکہ کراچی ملتان اورلاہورکےشہریوں کواسلام آبادکےٹکٹ جاری   کیے گئے ۔وطن پہنچنے پرہمیں 48 گھنٹے کیلئے کراچی کے مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ میں لےجایا گیا تاحال کراچی میں یکم مئی کو دوبئی سے آنے والی 3فلائٹ میں 750 لوگوں کومختلف ہوٹلوں میں قائم قرنطینہ کیلئے ٹھہرایا گیا مگر تاحال اس میں سے لگ بھگ 100 لوگوں کی رپور ٹ نہیں دی گئی ۔دوبئی سےآنیوالے شہریوں سے یومیہ 5000 روپےفی کس وصول کئےجارہے ہیں۔ بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کی کرونا رپورٹ کے متعلق ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی کےممبرمحمدجنیدکا کہنا تھا کہ بیروں ممالک سے آنے والے مسافروں کو صرف ہوٹل پہنچانےتک کی ہماری ذمہ داری ہے رپورٹ فراہمی کی ذمہ داری محکمہ صحت کے ذمے ہے۔بعض شہری رپورٹ مانگنے پر محمد جنید کی دھمکی آمیز لہجے میں جواب وہی رپورٹ غلط دینے کی دھمکی متعدد بار رابط کرنے کے باوجود نا ہی رپورٹ فراہم کی گئی اور نا ہی ڈی سی سا ؤتھ کراچی کا رابط نمبر دیا گیا ۔
 ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کراچی کےممبرمحمدجنید

مسافرکی پی آئی اے کے جہاز کے اندر سفر کےدوران پوزیشن

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار