بھارت، دولہا سائیکل پر 100 کلو میٹر سفر کرکے دلہن بیاہ لایا

کراچی (ہدف اپ ڈیٹ)بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث ریاست اتر پردیش میں 23 سالہ دلہا سائیکل پر 100 کلو میٹر دور واقع دلہن کے گھر اکیلا بارات لے کر پہنچ گیا۔دلہا واپسی پر اپنی دلہن کے ہمراہ دوبارہ 100 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر ہی طے کر کے اپنے گھر واپس پہنچا۔گھر واپسی کے لیے سائیکل پر کیے گئے سفر کے بارے میں دلہا کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان کی ٹانگوں میں اتنی درد ہوگی۔بھارتی نشریاتی ادارے ʼانڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع حمیر پور کے گاؤں پاتھیا کے رہائشی کلکو پراجپاتی نے انتظامیہ کو بارات لے جانے کے لیے خصوصی اجازت طلب کی تھی۔لیکن اجازت نہ ملنے پر کلکو پراجپاتی شادی کی طے شدہ تاریخ پر سائیکل پر ہی دلہن کے گھر پہنچ گیا۔دہم کلاس تک تعلیم حاصل کرنے والے کسان پراجپاتی کا کہنا تھا کہ انہیں مقامی پولیس کی طرف سے بارات لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ جس کے باعث ان کے پاس اور کوئی حل نہیں تھا۔پراجپاتی نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لڑکی والے بھی شادی کارڈز چھپوا چکے تھے اور طے کردہ تاریخ پر شادی کی تیاریاں بھی مکمل تھیں۔پراجپاتی کے والد کا کہنا تھا کہ شادی کی تاریخ چار پانچ ماہ پہلے طے کی گئی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے فون کر کے کہا کہ شادی کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔کلکو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس موٹر سائیکل بھی موجود ہے۔ لیکن لائسنس نہیں ہے جب کہ سائیکل چلانا اُن کے لیے قدرے آسان ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار