صدر ٹرمپ پر عزم موقف رکھتے ہیں،ہم میںکچھ لوگوں کو یہ تلخ لگتا ہے، غلام مجتبیٰ

  • اسلام آباد( ہدف نیوز ) پاکستان پالیسی انسٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر سے ملاقات کی جس میں تمام اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مسلم دینا میں غلط تاثر پیدا کیا جاتا رہا ہے ۔ اور اسی طرح امریکہ میں مسلمانوں کا تاثر دہشت گرد تنظیموں سے نتھی کیا جاتا رہا ہے - یہ دونوں کو بھڑانے کا ایک منظم منصوبہ رہا ہے - گو کہ حصول  امن کے لئے صدر ٹرمپ پر عزم موقف رکھتے ہیں اور ہم میں سے کچھ لوگوں کو یہ تلخ لگتا ہے ، لیکن صدر یقینی طور پر جانتے ہیں کہ تنازعہ میں فریقین کے مفادات کے حامل مقاصد کے حصول میں اس کا ازالہ کرناہوگا۔، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لوگ تنوع کو فروغ دینے میں اعلی اخلاقی معیار کا ایک نمونہ پیش کرتے ہیں جہاں ہر نسل اور مذھب کے پیروکاروں کو زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔اس گفتگو میں ڈاکٹر غلام مجتبی واحد مسلمان رہنما تھے جو مجازی گفتگو میں مسلمان امریکی نقط نظر کی نمائندگی کرتے رہےواضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری میں فلسطینیوں کی الگ ریاست کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے مشرقی یورو شلم کو اس کا دار الخلافہ بنانے کا عندیہ دیا ہے اور فلسطینیوں اور اسرائیل کے مابین امن قائم کرنے پر زور دیا ہے - اس میٹنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کے کچھ رہنما موجود تھے -
ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار