اسلامی یونیورسٹی:دعوة اکیڈمی کے زیر اہتمام تربیت ائمہ و خطباءپروگرام اختتام پزیر تحقیق کے نئے پہلو جاننے کے لیے قرآن مجید سے استفادہ کیا جائے، ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی

جنوری 2019 اسلام آباد: ( ) دعوة اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام 97 واں تربیت ائمہ و خطباءپروگرام اختتام پزیر ہو گیا۔ اس کورس میں ملک بھر کے مختلف علاقوں خیبر پختوانخواہ، بلوچستان، پنجاب، سندھ، اور وزیر ستان کی مساجد میں مامور 25 سے زائد آئمہ و خطباءشریک ہوئے جس کا دورانیہ 3 ماہ تھا۔ کورس کی اختتامی تقریب یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی تھے۔ اس موقع پر دعوہ اکیڈمی کے ڈائیریکٹر جنرل ڈاکٹر سہیل حسن، چیئرپرسن شعبہ تربیت ڈاکٹر شاہد رفیع، انچارج شعبہ تربیت ائمہ ڈاکٹر ظہیر الدین بہرام ، ایسوسی ایٹ کوآرڈینیٹر حافظ محمد ظہیر اور دعوہ اکیڈمی کے دیگر اساتذہ و انتظامیہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی اور سماجی تحقیق کے نئے پہلو جاننے کے لیے قرآن مجید سے استفادہ کیا جائے کیونکہ جملہ علوم کی ماخذ یہی عظیم کتاب ہے ۔ انہوں نے ائمہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے کے وہ اہم افراد ہیں جو تفرق...