آٹھ مقام، نوسرباز وں نے پرائیویٹ سکول مالکان سے تین لاکھ روپے ہتھیا لئے

آٹھ مقام( نمائندہ جنگ) نوسرباز گروہ نے ڈپٹی کمشنر نیلم کو دھو کہ دیکرپرائیویٹ سکول مالکان سے تین لاکھ روپے ہتھیا لئے ہیں ۔ پرا ئیویٹ سکولز مالکان نیلم کو ڈپٹی کمشنر نیلم شاہد محمود نے پرنسپل عامر پبلک سکول محمد شبیر، آفتاب حسین پرنسپل برائیٹ فیوچر ماڈل سکول، نوید اختر پاکستان انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کو بتا یا کہ وزیرتعلیم شفقت محمود نے مالی امداد کے لئے پرائیویٹ سکولز کے نام مانگے ہیں تاکہ ان کی مالی امداد کی جاسکے۔ جب اس نمبر پر رابطہ کیا گیا تو مذکورہ شخص نے اپنے آپ کو وزیر تعلیم پاکستان شفقت محمود کا پرائیویٹ سیکرٹری ظاہر کیا ۔ خود کو پرائیویٹ سیکرٹری فاروق ظاہر کرنے والے شخص نے بتایا کہ یہ اکائنٹ یوکے کی ایک این جی اوز کے نمائندے کا ہے۔ جوکہ آپ کے اداروں کو32 سیٹرگاڑیاں دے گا۔ بنک سے تین لاکھ روپے کی ڈپازٹ اور فاروق نامی شخص نے ٹیلی فون پر بتایا کہ آپ اسلام آباد پہنچ کر رابطہ کریں۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار