شام، خود کش دھماکے میں مرنیوالے 4امریکی انٹیلیجنس افسروں کی شناخت


دمشق ( نیوز ایجنسیاں )شام میں ایک خود کش دھماکے میں مرنیوالے امریکی انٹیلیجنس کے 4اعلیٰ افسروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق شمالی شام کے جنگ زدہ علاقے منبج میں ہونے والے خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ چاروں انٹیلی جنس اہلکار تھے اور اہم مشن پر شام میں موجود تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 1 امریکی نیوی، 1 امریکی آرمی، 1 مترجم اور چوتھے شخص کی شناخت بطور کنٹریکٹر ہوئی ہے تاہم چوتھے شخص کے نام اور عہدے کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔امریکی فو
ج کی جانب سے امریکی شہریوں کی شناخت کی حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم خود کش دھماکے میں 4 امریکی شہریوں کی ہلاکت اور 3 امریکی فوجیوں کے زخمیوں ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔امریکی فوج کے ایک اعلیٰ حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس اہلکاروں کی منبج میں موجودگی اور خفیہ مشن سے متعلق معلومات جمع کی جا رہی ہیں جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار