پاکستان میں ٹائیفائڈپھیلنا تیز، اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں

کراچی ( رپورٹ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے سیکریٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی ساتویں حکومت ہے ،مگر زراعت،صنعت ،تعلیم تباہ ہےمسائل حل نہ ہوسکے، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو جتنا وقت ملے گاسندھ کی دولت اتنی ہی زیادہ بیرون ملک منتقل ہوگی ،رہنماایم کیو ایم محمد حسین نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سندھ پر حکومت کرنے کا ایک منٹ بھی اختیار نہیں ملنا چاہیے،تمام اداروں میں انکی اربوں روپے کی کرپشن ریکارڈپر ہے ۔مشہور شاعر محسن نقوی کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کیاگیا ۔غلطی سے پولیس کی گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی بچی امل کے والد عمر عاد ل نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ میں صرف دو دن باقی ہیں ہم اب بھی انصاف کا انتظار کررہے ہیں ۔پاکستان میں ٹائیفائڈتیزی سے پھیل رہا ہے اس حوالے سے پروگرام میں سینئرجنرل فزیشن ڈاکٹر اعجازووہرہ نے بتا یاٹائیفائڈ میں اینٹی بائیوٹک میڈیسن کی ضرورت نہیں ،ٹائیفائڈ میں بخار چڑھتا ،اترتا ہے جبکہ بخار میں نبص آہستہ ہوجاتی ہے ،ٹائیفائڈ میں وائٹ سیل بڑھنا بند ہوجاتے ہیں۔علاج کے لئے بلڈ کلچر ضرور کرنا چاہئے،گھروں میں ابلاہوا پانی استعمال کرنا چاہئے ۔ملک بھر میں دو کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے دور ہیں ۔تعلیمی میدان میں معاون فاوٴنڈیشن اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔اس حوالے سے پروگرام میں معاون فاوٴنڈیشن کے عہدیدارایڈمرل(ر)آصف سندبلہ اور سابق وفاقی سیکریٹری حامد علی خان نے شرکت کی ۔آصف سندیلہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اچھے اساتذہ ،فرنیچر اورتعلیمی ماحول کا فقدان ہے ۔معاون فاوٴنڈیشن کی کوشش ہے کہ طلبہ کو درس و تدریس کے لئے معیاری ماحول فراہم کریں ۔وفاقی ،پنجاب کی صوبائی حکومت اوراخوت سمیت کئی ادارے ہماری معاونت کررہے ہیں ۔لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ ایک لڑکی ایک خاندان کی تربیت کرتی ہے ۔معاون فاوٴنڈیشن کے عہدیدار سابق وفاقی سیکریٹری حامد علی خان نے بتا یا کہ بچیو ں کو سیکیورٹی ،پک اینڈ ڈراپ کی سہولتیں دینے سے بچیوں کی تعلیم کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔اساتذہ کو باہر کے تعلیم یافتہ ٹرینرزٹریننگ دیتے ہیں جس سے اساتذہ کی بہترین تربیت ہورہی ہے ۔پروگرام میں جیپ ریس ڈرائیور سلمیٰ مروت خان بھی شریک گفتگو رہیں انہوں نے کہا عوام کی طرف سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے خواتین کو ریس ڈرائیونگ کے لئے میدان میں آنا چاہئے ۔پروفیشنل ریسر نے گوادر،جھل مگسی اور تھل کی جیپ ریسوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔مستقبل میں پاکستان سے باہر جیپ ریلیوں میں شرکت کے لئے پرامید ہوں ۔پروگرام میں ملالہ یوسف زئی کی کتاب ”وی آرڈسپلیسڈ“پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ مشہور شاعر محسن نقوی کو ان کی برسی کے موقع پر یاد کیاگیا۔


Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار