کانفرنس ہال کے احاطے میںطلبہ کے تیارکردہ پراجیکٹس کی نمائش بھی ہوگی

       اسلام آباد(ہدف)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام  "نینو میٹریل ماڈلنگ اینڈ سمولیشن" کے موضوع پردوسری عالمی کانفرنس آئندہ ماہ منعقد ہوگی۔ملکی و غیر ملکی سائنسدان اور سکالرز نینو میٹریل کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں گے اور طلبہ کوسائنسی منصوبوں میں نینو میٹریل کے استعمال کے فوائدسے آگاہ کریں گے۔یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے سکالرز جنہوں نے تحقیق کی بنیاد پر سماجی و معاشی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے پراجیکٹس تیارکئے ہیں ٗ کانفرنس ہال کے احاطے میں اپنے پراجیکٹس کی نمائش کریں گے۔شعبہ فزکس کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم یونیورسٹی کے تعلیمی معیار کو بین الاقوامی رجحانات سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔یہ امید کی جاتی ہے کہ یہ کانفرنس اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔یہ کانفرنس یونیورسٹی کی اُن کوششوں کا بھی حصہ ہے جس کا مقصدسماجی و معاشی شعبے میں کثیر نظریاتی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار