انڈین آرمی چیف بپن راوت اگر ضرورت پڑی تو افواج ایل او سی پار کر سکتی ہیں

اس پوسٹ کو شیئر کریں فیس بک اس پوسٹ کو شیئر کریں Messenger اس پوسٹ کو شیئر کریں ٹوئٹر اس پوسٹ کو شیئر کریں ای میل شیئر تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES انڈیا کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ ضرورت پیش آنے پر ان کی افواج لائن آف کنٹرول عبور بھی کر سکتی ہیں۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انڈین فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سرجیکل سٹرائک کے ذریعے انھوں نے اپنا پیغام پاکستان تک واضح طور پر پہنچا دیا تھا۔ ان کی جانب سے یہ بیان پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں کی گئی تقریر کے چند ہی دن بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کشمیر کی صورتحال دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ شروع کروا سکتی ہے۔ جنرل بپن راوت نے مزید کہا کہ اگر پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کوئی دراندازی نہیں ہوتی تو یہ سرحد برقرار رہے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’اب آنکھ مچولی کا کھیل نہیں چلے گا اور اگر (لائن آف کنٹرول) پار بھی کرنی پڑے تو ہم کریں گے، خواہ زمینی راستے سے کرنی پڑے یا فضائی کارروائی کے ذریعے، یا دونوں طرح سے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’اس معاملے ...