سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہاہے کہ کشمیری عوام دفاع پاکستان اور سالمیت پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں

اسلام آباد( وسیم اشرف عباسی) سنیر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہاہے کہ کشمیری عوام دفاع پاکستان اور سالمیت پاکستان کی جنگ  لڑرہے ہیں کشمیریوں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد اور بے مثال قربانیو ں دی ہیں  دنیا کے دوہرے معیارات اور تضادات کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلہ کشمیر بہتر برس سے حل طلب ہے کشمیریوں کی تحریک آزادی حق خودارادیت اور آزادی کی تحریک ہے اسے دیشت گردی سے جوڑنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں  دینا کو دہشت گردی اور آزادی کی تحریکوں میں فرق کرنا ہوگا بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے پاکستان کشمیریوں کے خلاف بھارتی جارحیت پر جرتمندانہ آواز اٹھاے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے پچاس روز ہونے پر بچوں کے احتجاجی مارچ اور احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوے کیاآحتجاجی دھرنے سے دار ارقم سکولز کے ڈاہریکٹر جزل ملک اظہر محمود سویٹ ہوم کے چیرمین زمرد خان   تاجر الاہنس پاکستان کے صدر کاشف چوہدری سنیر صحافیوں عامر سجاد سید علی رضا علوی راجہ بشیر عثمانی عابد عباسی نے بھی خطاب کیا حریت رانما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ آج بھارتی سفارتخانے کے سامنے معصوم بچوں کے مظاہرے  نے عالمی ضمیر کو جنجھوڑا ہے آج  مقبوضہ کشمیر جیل کا منظر پیش کررہا ہے بھارتی ظلم وجبر کا شکار معصوم بچے بھی ہیں جن کے سکولز بند کردہیے گے ہیں  جن کے لیے گھروں میں  دودھ اور ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء ختم ہیں  بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کا جنازہ نکال رہا ہے  کشمیری تکمیل پاکستان کےلیےاپنا سب کچھ لٹا چکے ہیں بھارت نے کشمیرہوں کو دبانے کے لیے ایک نیا حربہ آزمایا ہے انہیں معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے بھارت مذموم ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے سیب  اور زعفران  کا موسم یے کرفیو کی وجہ سے سیب اور زعفران ضاہع ہورہا ہے یہ کشمیریوں کی ریڑھ کی ہڈی ہے   بھارت کشمیریوں کی اس ریڑھ کی ہڈی کو توڑنا چاہتا یے لیکن بھارت کے یہ تمام مذموم حربے ناکام ہوں گے کشمیریوں کی قربانیاں راہیگاں نہیں جاہیں گی ان قربانیوں کے نتیجے میں کشمیر آزاد ہوگا اور بھارت کو کشمیر سے اپنا ناجاہز تسلط ختم کرنا  پڑے گادارارقم سکولز کے ڈاہریکٹر جزل ملک اظہر محمود نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ہمارے دارارقم سکولز کے بچوں نے عالمی ضمیر کو جنجھوڑا ہے آج پچاس دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے معصوم بچے بھوک سے مررہے ہیں بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے عالمی برادری  بیدار ہو اور اپنی ذمہ داری پوری کرےدآرارقم سکولز کے بچوں نے ھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا دھرنے میں  دارارقم سکولز کے ہزاروں بچوں نے  شرکت کی اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ بچوں نے  مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف آزادی کے حق میں نعرے درج تھے اور پلے کارڈز پر دنیا کے ان سارے ممالک کے حکمرانوں کی تصاویر تھی جو اقوام متحدہ کے ممبر ممالک ہیں بچوں نے کافی دیر تک بھارتی ایمبیسی کے سامنے دھرنا دہیے رکھا آحتجاجی دھرنے میں ممتاز بزنس میں مشتاق عسکری  سنیر صحافی عقیل ترین  انجینر حماد میر امجد میر  اور دیگر نے شرکت کی دار ارقم سکول،سویٹ ھوم اور جموں کشمیر وائس آف ویکٹم اور راولپنڈی اسلام آباد کی تمام صحافی تنظیموں کے زیر اہتمام کشمیری بچوں کے ساتھ سنیر کشمیر ی راہنما احمد الطاف بٹ،زمردخان،ملک اظہر کی قیادت میں  اظہار یکجہتی کے لیےھزاروں  بچوں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے بھارتی سفارت خانے تک ریلی نکالی ۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار