Posts

Showing posts from November, 2018

13791092 257560187959797 403887879 n

Image

ابتدائی100ایام، ن لیگ کے مقابلے میں پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آتی

اسلام آباد (ہدف) اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تحریک انصاف کی حکومت نے خود کو 100دن کی مدت پوری کرنے کے بعد آڈٹ کیلئے پیش کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔ تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے 25مئی 2018کو عام انتخابات سے قبل 6تھیمز اور 39اقدامات پر مشتمل ایجنڈا پیش کیا تھا۔ اگرچہ تمام دانشوروں اور معاشی پنڈتوں کا خیال ہے کہ کسی بھی حکومت کی کارگردی جانچنے کیلئے 100دن کا وقت بہت تھوڑا ہے تاہم یہ ضرور دیکھا جاسکتا ہےکہ ریاست کے معاملات درست ہاتھوں میں ہیں یا نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس تھوڑے سے وقت میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ آیا درست سمت میں جن اقدامات کے لینے کی ضرورت تھی وہ لئے گئے یا نہیں۔ اس حساب سے تحریک انصاف کے ابتدائی 100دنوں کی کارکردگی اور پالیسی اقدامات کا ن لیگ کی حکومت کے ابتدائی 100دنوں سے تقابل کیا جائے تو تحریک انصاف کی حکومت کہیں نظر نہیں آتی۔ 2013کے انتخابات جیتنے کے بعد اسحاق ڈار نے 7جون کو وزیرخزانہ کی حیثیت سے حلف اٹھایااور فوری طور پر عملی اقدامات لینے کیلئے ایک دن اور دو راتیں وزارت خزانہ میں گذاریں، جس کے بعد وہ 12جون کو وفاقی بجٹ لے کر آگئے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے

videoplayback

Image

videoplayback

Image

پنجاب یونیورسٹی اراضی معاملہ،شہباز شریف کیخلاف ریفرنس کیلئے نیب کو خط

لاہور( ہدف ) پنجاب یونیورسٹی کی305 کنال اراضی ایل ڈی اے کو دینے پر شہباز شریف کے خلاف نیا ریفرنس دائر کرنے کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا گیا۔جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے چیئرمین نیب کو بھجوائے گئے خط کی کاپی ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو بھی ارسال کی گئی ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے یونیورسٹی کی 305کنال اراضی ایل ڈی اے کوفراہم کی گئی۔قانون کے تحت تعلیمی ادارے کی اراضی ترقیاتی منصوبوں کے لیے نہیں دی جاسکتی ۔سابق وائس چانسلر کامران مجاہد نے اراضی شہباز شریف کے کہنے پر ایل ڈی اے کو دی ۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین نیب شہباز شریف کے خلاف انکوائری کے بعد نیا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیں ۔                                     

Hadaf: فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کا طلبہ کو...

Hadaf: فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کا طلبہ کو... : فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کا طلبہ کو امتحانات میں اضافی شیٹ نہ دینے کا فیصلہ،، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا "ون سٹوڈ...
فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کا طلبہ کو امتحانات میں اضافی شیٹ نہ دینے کا فیصلہ،، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کا "ون سٹوڈنٹ ون شیٹ" پالیسی پر اتفاق،، میٹرک امتحانات میں طلبہ کو 24 صفحات جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو 32 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی ملے گی۔ طلبہ کو اضافی جوابی کاپی نہیں ملے گی۔ اب طلبہ کا امتحان ہوگا مزید سخت،، کسی طالب علم کو پیپر حل کرنے کیلئے اضافی شیٹ نہیں ملے گی۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے فیص آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کیلئے "ون سٹوڈنٹ ون شیٹ" پالیسی اپنا لی۔۔ جس کے مطابق سال 2019 سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں طلبہ کو پیپر حل کرنے کیلئے صرف ایک جوابی کاپی ہی ملے گی جبکہ اسی پر طلبہ کو اپنا پیپر حل کرنا ہوگا ۔ کسی طالب علم کو اضافی شیٹ نہیں ملے گی۔ امتحانات میں میٹرک طلبہ کو 24 صفحات جبکہ انٹرمیڈیٹ میں 32 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی ملے گی۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں طلبہ کو اضافی جوابی کاپی نہیں ملے گی۔ سی ای اوز ایجوکیشن کو سکولز سربراہان کے ذریعے طلبہ تک میسج پہنچانے کیلئے مراسلہ بھی جاری کیا گیا جس می

ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ کی 25 سالہ روسی حسینا سے شادی

سابقہ مس ماسکو ووڈینا نے اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ لیا تھا، تقریب ماسکو میں ہوئی  ماسکو (ہدف) ملائیشیا کے 49 سالہ بادشاہ نے 25 سالہ سابق مس ماسکو سے روس میں شادی کرلی ہے۔ 25 سالہ اوکسانا ووئی ووڈینا کی شاہ محمد پنجم سے شادی ماسکو میں ہوئی اور اس سے قبل وہ اسلام قبول کرکے اپنا نام ریحانہ رکھ چکی تھیں۔ اب ملک کے بادشاہ سے شادی کرنے کے بعد انہیں ملکہ اور خاتونِ اول کا اعزاز بھی مل گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ان دونوں کی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی۔ ماسکو کےایک بہت بڑے ہال میں پرتکلف اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں حلال کھانا پیش کیا گیا اور شراب کی اجازت نہیں تھی۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا وہ چاہتی تھیں کہ ان کا ہونے والا شوہر دولت مند ہونے کے ساتھ اچھے عہدے پر فائز ہو۔ کوالالمپور کے ایک اخبار کے مطابق سابق مس ماسکو نے 16 اپریل 2018 کو اسلام قبول کرلیا تھا جس کے بعد انہوں نے حجاب کے ساتھ ایک تصویر ٹوئٹر پر جاری کی تھی۔                                      

بنگلہ دیش،سابق وزیراعظم خالدہ ضیا نا اہل قرار

ڈھاکہ(پی پی آ ئی)بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کو انتخابات کے لئے نا اہل قرار دےدیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی ہائی کو رٹ نے گذشتہ روز خا لدہ ضیا ہ کو نا اہل قرار دیتے ہو ئے حکم دیا ہے کہ جو بھی دوسال سے زیادہ عرصے تک جیل کی سزا کاٹ چکا ہو وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا جس کے بعد خالدہ ضیا رواں برس 30 دسمبر کو عام انتخاب میں حصہ لینے کے لئے نااہل ہوجائیں گی۔

Hadaf: پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی خرابی ایک مخصوص ...

Hadaf: پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی خرابی ایک مخصوص ... : راولپنڈی ( ہدف نیوز ) پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات  کی  خرابی ایک مخصوص ...

ایک بھی قانون منظور کیوں نہ ہوسکا قومی اسمبلی دماغ کے بغیر کام کرنے پر مجبور کیوں ہے ذمہ دار ہے کون

آج اور ابھی ایک گھنٹہ بعد دس بجے نیو نیوز کے پروگرام خبر کے پیچھے میں فرید ریئس کے ساتھ میں لائیو ہوں گا بڑی خبر کے ساتھ خبر ہے سوروزہ پلان میں قومی اسمبلی کے پچیس روز قوم کو کتنے میں پڑے اور ایک بھی قانون منظور کیوں نہ ہوسکا قومی اسمبلی دماغ کے بغیر کام کرنے پر مجبور کیوں ہے ذمہ دار ہے کون

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی خرابی ایک مخصوص لابی کا ہاتھ ہے۔ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

Image
راولپنڈی ( ہدف نیوز ) پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات  کی  خرابی ایک مخصوص لابی کا ہاتھ ہے۔غلط فہمیوں اور غلط مشوروں کی وجہ سے دونوں ممالک ایک دوسرے سے دور ہو رہے ہیں۔ہم پاکستان اور امریکہ کے مضبوط تعلقات کی حمایت کرتے ہیں اور اس کے لئے اپنا کرادار ادا کرتے رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ کچھ غلط مشوروں کی وجہ سے ا?ج امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں خرابی ہوئی ہے جو دونوں کیلئے نقصان دہ ہے۔ دشمن ممالک دونوں کو لڑا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہت ے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان ایسی خارجہ پالیسی کی پیروی نہیں کر رہا ہے جو اس کی سماجی اقتصادی ترقی کو فائدہ پہنچاتی ہیدونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔

شہبازشریف کے سینے میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف

Image
اسلام آباد:  سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے سینے میں گلٹیوں کی  موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کے سینے میں گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ ایک گردے کے متاثر ہونے کے اثرات بھی پائے گئے ہیں جب کہ ڈاکٹرز نے بڑی آنت کی اندرونی دیوار کے معمول سے بڑھنے اور اس میں پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لیا اور سب جیل میں ملاقات کی جس کے دوران رپورٹس کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

بیمار چیونٹیاں صحت مند چیونٹیوں سے دور رہتی ہیں

سوئٹزر لینڈ ، اگرآپ نزلے، زکام اور فلووغیرہ میں مبتلا ہوتے ہیں تو دفتر یا گھر میں دوسروں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے ان سے دور رہتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر کچھ یہی احتیاط ننھی منی مگر بیمار چیونٹیاں بھی کرتی ہیں اور ظاہر ہے کہ وہ ایسا دیگر چیونیٹوں کو بچانے کے لیے کرتی ہیں۔ سوئزرلینڈ میں یونیورسٹٰی آف لوزان کے ماہرین نے چیونٹیوں کی آبادی (کالونی) پر دیرینہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ شاید چیونٹیاں بھی انسانوں کے طرح اپنی بیماری سے واقف ہوتی ہیں اور دیگرتندرست چیونٹیوں سے میل ملاپ کم کم رکھتی ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ جب کھانا جمع کرنے والی چیونٹیاں کسی فنگس یا جراثیم سے متاثر ہوتی ہیں تو وہ آبادی میں اپنی دیگر ساتھیوں سے رابطہ کم کردیتی ہیں۔ یونیورسٹی کی پروفیسر نتھالی اسٹریومائٹ نے انتہائی احتیاط سے چھوٹٰی چیونٹیوں پر ٹیگ   لگائے اور ان کی حرکات و سکنات کو نوٹ کیا۔ ان کے مطابق کسی کالونی میں کارکن چیونٹیاں دو حصوں میں بٹ جاتی ہیں۔ ان میں سے ایک تو کارکن اور نرس چیونٹیاں ہوتی ہیں جو چیونٹیوں کے بچوں اور انڈوں کا دھیان رکھتی ہیں۔  دوسری قسم کی چیونٹیوں کے ذمے با

ڈھاکہ ، پاکستانی ہائی کمیشن کے کمپیوٹر چوری

پاکستانی دفترِ خارجہ نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں کمپیوٹروں کی چوری پر بنگلہ دیش سے 'سخت احتجاج' کیا ہے۔ چند روز قبل پاکستانی ہائی کمیشن میں چوروں نے گھس کر چند کمپیوٹر چوری کر لیے تھے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو کر دی گئی تھی اور اس معاملے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستانی دفترِ خارجہ نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اس کے ہائی کمیشن کی سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے۔ بیان کے مطابق: 'پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت سفارتی علاقے میں واقع ہے اور یہاں چوری سخت تشویش کا باعث ہے۔ ہم نے ڈھاکہ اور اسلام آباد دونوں جگہ بنگلہ دیش کے حکام سے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا ہے۔ بطور میزبان یہ بنگلہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی ہائی کمیشن کو مکمل سکیورٹی فراہم کرے۔' دفترِ خارجہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کروائیں اور اس کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار توحید السلام نے بی بی سی بنگلہ سے بات

Hadaf

Image
My Columns regarding public issue, published in various national news papers