آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا طلبا یونینز کے انتخابات کرانیکااعلان
اسلام آباد ( اپ ڈیٹ ) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر بھر میں طلبہ یونین کے انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا،وزیراعظم ہائوس سے جاری بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ پاکستان میں جب تک نظریاتی سیاست فروغ نہیں پائیگی ملک کی سیاست میں ترقی نہیں آ سکتی، پاکستان کی بنیاد نظریاتی سیاست ہے کیونکہ اس کے بغیر سوچ و فکر میں بالیدگی نہیں آ سکتی،نظریاتی سیاست کے بغیر ہم اپنا راستہ متعین نہیں کر سکتے خواہ اقتصادی ہو سیاسی ہو یا سماجی، ترقی یافتہ ملکوں میں پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈر شپ کرتی ہے لیکن ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ پالیسی کا تعین عوام کی حقیقی لیڈرشپ کے بجائے کہیں اور سے ہوتا ہے، ہمارے پاس بہترین ادارے ہیں ذہین لوگ ہیں ان سے مشاورت کی جا سکتی ہے اور کرنی بھی چاہئے،حتمی فیصلہ سازی حقیقی عوام لیڈر شپ کو کرنی چاہئے جس کیلئے پارلیمنٹ بہترین فورم ہے، یہ بنیادی بات ہے اور ہمیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یہ کرنا پڑیگا، تمام نظریات کے حامل افراد اور شخصیات کو ایک صحتمند نظریاتی سیاست کے احیاء کیلئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ نیچرل...