دبئی ٗ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا

دبئی (این این آئی)دبئی میں 13 سالہ بھارتی بچہ سافٹ ویئر کمپنی کا مالک بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے 9 برس کی عمرمیں پہلی موبائل ایپلی کیشن تیار کی تھی۔انڈین ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ادیتھا راجیش نے بوریت کو دور کرنے کے لیے ازراہ شغل پہلی موبائل ایپ بنائی۔بعدازاں انہوں نے اپنے کلائنٹس کے لیے باقاعدہ معاوضے پر کام شروع کیا اور ویب سائٹ سمیت ان کے لوگوز ڈیزائن کرنا شروع کردیئے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ادیتھا راجیش نے 13 برس کی عمر میں ’ٹرینیٹ سولیشن‘ نامی کمپنی متعارف کرادی۔ادیتھا راجیش کا کہنا تھا کہ کمپنی کا باقاعدہ مالک بننے کیلئےانہیں 5 برس مزید انتظار کرنا ہو گا کیونکہ وہ ابھی بالغ کی کیٹیگری میں شامل نہیں ہوئے تاہم وہ 12 کلائنٹس کو بلامعاوضہ ویب سائٹ ڈیزائنگ اور کوڈنگ کی سروس فراہم کر چکے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار