مالدیپ میں ماحول دوست شمسی جزیرے کا افتتاح

راولپنڈی( ہدف ڈیسک)مالدیپ میں ایک جزیرے پر ماحول دوست شمسی ہوٹل قائم کیا گیا ہے جس کی چھت پر شمسی پینل لگائے گئے ہیں۔اسے کیوڈاڈو مالدیپ پرائیوٹ آئی لینڈ کا نام دیا گیا۔ ہوٹل کی اندرونی ساخت اور اشیا کو ہر طرح سے ماحول دوست بنایا گیا ہے ۔جزیرے کا اولین مقصد ماحول دوست اور پائیدار سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ تفریح گاہ کی چھت پر لگے سولر پینلز کو خاص جیومیٹریائی شکل دی گئی ہے تاکہ وہ دن بھر اچھی طرح دھوپ جمع کرسکیں اور ان کے درمیان درزوں سے قدرتی روشنی بھی اندر داخل ہوتی رہتی ہے ۔320 کلوواٹ بجلی بنانے والا شمسی نظام موجود ہے جو تین ہیکٹر( قریباً ساڑھے 7 ایکڑ) رقبے پر محیط ریزورٹ کو توانائی فراہم کرتا ہے شمسی پینل کی قیمت پانچ سال میں وصول ہوجائے گیکمروں اور گھروں میں استعمال ہونے والا فرنیچر کینیڈا، نیوزی لینڈ اورانڈونیشیا سے ماحول دوست اور پائیدار سند کے ساتھ منگوایا گیا ہے۔ کمروں میں بڑی جسامت کے پلنگ ہیں، کھلا غسل خانہ ہے اور ہاتھوں سے تیار کردہ فرنیچر رکھا ہے۔علاوہ ازیں سمندری نظارے کا خوبصورت انتظام کیا گیا ہے۔
 شمسی جزیرہ، افتتاح 

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار