Posts

Showing posts from May, 2020

Explaining the hadith regarding inheritance #hadith regarding # Prophet...

Image

،اپنی ہی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر پٹرول بیچنے کی بجائے مہنگے داموں فروخت جاری

چکوال( ہدف نیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچنے کی راہ میں ممبر قومی اسمبلی رکاوٹ بن گئے ،اپنی ہی حکومت کے مقررہ کردہ نرخ پر پٹرول بیچنے کی بجائے مہنگے داموں فروخت جاری ،حکمران جماعت کے ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقارعلی خان دلہہ اپنے ذاتی پٹرول پمپ دلہہ پٹرولیم سروسز (Exceed Petroleum)نزد نیلا دلہہ انٹرچینج پر تین روپے فی لیٹر مہنگا پٹرول بیچ کر عوام کی جیبیں کاٹنے لگے جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں،ذرائع کے مطابق پٹرول کی موجودہ قیمت 81.58روپے ہے جبکہ ممبر قومی اسمبلی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام پر تین روپے کا مزید بوجھ ڈال کر 84.60روپے میں سرعام فروخت کررہے ہیں،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مینجر سے جب کوئی صارف زائد نرخ کی شکایت کرتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ یہی قیمت ہے یہی ادا کرنا ہو گی، صارف اگر حکومتی نرخ پر اصرار کرے تو اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی ہیں،کریڈیبل نیوز کو موصول ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کے پٹرول پمپ پر صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور انہیں پٹرول کے مہنگے

صدر ٹرمپ پر عزم موقف رکھتے ہیں،ہم میںکچھ لوگوں کو یہ تلخ لگتا ہے، غلام مجتبیٰ

Image
اسلام آباد( ہدف نیوز ) پ اکستان پالیسی انسٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر سے ملاقات کی جس میں تمام اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹر غلام مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ امریکہ کا مسلم دینا میں غلط تاثر پیدا کیا جاتا رہا ہے ۔ اور اسی طرح امریکہ میں مسلمانوں کا تاثر دہشت گرد تنظیموں سے نتھی کیا جاتا رہا ہے - یہ دونوں کو بھڑانے کا ایک منظم منصوبہ رہا ہے - گو کہ حصول  امن کے لئے صدر ٹرمپ پر عزم موقف رکھتے ہیں اور ہم میں سے کچھ لوگوں کو یہ تلخ لگتا ہے ، لیکن صدر یقینی طور پر جانتے ہیں کہ تنازعہ میں فریقین کے مفادات کے حامل مقاصد کے حصول میں اس کا ازالہ کرناہوگا۔، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لوگ تنوع کو فروغ دینے میں اعلی اخلاقی معیار کا ایک نمونہ پیش کرتے ہیں جہاں ہر نسل اور مذھب کے پیروکاروں کو زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔اس گفتگو میں ڈاکٹر غلام مجتبی واحد مسلمان رہنما تھے جو مجازی گفتگو میں مسلمان امریکی نقط نظر کی نمائندگی کرتے رہےواضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جنوری میں فلسطینیوں کی الگ ریاست کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے مشرقی یورو شلم کو اس کا دار الخلافہ بنانے کا عندیہ دی

Asif Ali Zardari's death is true or fals #death former President #Asif A...

Image

few minutes of heavy rain in the capital of Islamabad open the pool of t...

Image

Sana Subhan is a young poetess from Karachi With beautiful voice #young ...

Image

Punjabi Poetry Zamurd Khanum #Zamurd Khanum #beautiful Punjabi style #live

Image

کرونا اور قرنطینہکے نام پر سندھ سمیت پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی ہوٹلز اور ڈی سی کالوٹ مار کا سلسلہ عروج پر

Image
اسلام آباد(ہدف نیوز)خلیجی ممالک  میں’’ کرونا وبا ‘‘ کے سبب بڑی تعداد میں پاکستانی  وطن واپسی کے لیے خوار ہونے لگے۔متحدہ عرب امارات میں 40 ہزار جبکہ سعودی عرب میں 70ہزار افراد کے پھنس جانے کی اطلاعات ہیں ۔ان ممالک میں قائم قونصلیٹ حکام مبینہ طور پرسفارشی  افراد کو ترجیح بنیادوں پروطن واپس بھجوانے لگے جبکہ ’’کورونا وبا ‘‘سے پہلےپاکستان واپسی کےلیے  ایئر لائن ٹکٹس حاصل کرنے والے مزدور طبقے کے متعدد افراد کے ٹکٹس منسوخ کردئیے گئے ۔ ایئرلائن کے ٹکٹس کی قیمت میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے ۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے وطن واپس آنےوالے مسافر حماد مصطفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی یو اے ای سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں ۔تاہم سفارش اور اثر ورسوخ رکھنے والے افراد کو فوقیت دیتے ہوئے ترجیح بنیادوں پر وطن بھیجا جارہا ہے جبکہ مزدور طبقے بے آسرا ہے ۔انکا کہنا تھا کہ ’’ کرونا وبا ‘‘سے قبل جن مزدور طبقے کے افراد نے ٹکٹس لے رکھی تھیں ان کی ٹکٹس منسوخ کردی گئی ۔پہلے جو دوطرفہ سفر کی ٹکٹس 1200 سے 1500روپے مقامی کرنسی میں  ملتی  تھیں ان ٹکٹس کی قیمت  دوگنی کردی گئی ہی

بلوچستان کے 34 فیصد علاقوں میں کورونا وائرس کا نام و نشان نہیں

 پاکستان میں ایسے بھی اضلاع ہیں جہاں کورونا وائرس کے مہلک اثرات مرتب نہیں ہو ئے ۔ بلوچستان کے 34 فیصد علاقے جن میں دور دراز کے درجن بھر اضلاع شامل ہیں اس وبا سے محفوظ ہیں ۔جبکہ پورے ملک میں ہر روز کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ مذکورہ اضلاع کی آبادی تقریباَ 60 لاکھ ہے اور یہ ملک کے پسماندہ ترین علاقے شمار ہو تے ہیں ۔ صوبائی حکام کے مطابق قدرتی طور پر پہلے ہی سے موجود سماجی دوریاں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کی وجہ سے ان علاقوں میں کورونا وائرس نہیں پھیلا ۔ تاہم جب تشخیص کی سہولت بلوچستان میں بھی دستیاب ہو گی تو کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے ۔ پاکستان میں باقی 141 کے مقابلے میں 15 اضلا ع کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جا تے ہیں ۔ جہاں 21,600 افراد میں کورونا وائرس کا پتہچلا ہے جبکہ 60 اضلاع میں 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے آزاد اضلاع میں آواران ، بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، گوادر ، کیچ ، خضدار ، کلہ سیف اللہ ، کوہلو ، لہڑی ، ڈیرہ مراد جمالی ، چھتر ، با با کوٹ عزیز آباد اور ن

چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

اسلام آباد (ہدف اپ ڈیٹ) چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا ، مجموعی طور کمیشن کے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن میں کورونا وائرس پازیٹو آیا ، کمیشن کے ایک رکن میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے، ٹیسٹ کے نتیجے میں مزید ایک رکن میں کورونا پازیٹو نکل آیا ہے۔کورونا نکلنے کے باعث کمیشن کی رپورٹ مزید تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، کمیشن نے پہلے رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی، اب کمیشن نے رپورٹ مئی کے دوسرے ہفتہ میں دینا تھی۔

The beautiful voice of old man A voice touches the heart #beautiful voi...

Image

Dr. Sarwat of Pims Hospital was mistreated by his own fellow doctors #co...

Image

Message of Syed Wilayat Shah to the people regarding Baba Lal Shah Qalandar

Image

Punjabi poetess Zamurad Khanum

Image

بھارت، دولہا سائیکل پر 100 کلو میٹر سفر کرکے دلہن بیاہ لایا

Image
کراچی (ہدف اپ ڈیٹ)بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث ریاست اتر پردیش می ں 23 سالہ دلہا سائیکل پر 100 کلو میٹر دور واقع دلہن کے گھر اکیلا بارات لے کر پہنچ گیا۔دلہا واپسی پر اپنی دلہن کے ہمراہ دوبارہ 100 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر ہی طے کر کے اپنے گھر واپس پہنچا ۔گھر واپسی کے لیے سائیکل پر کیے گئے سفر کے بارے میں دلہا کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان کی ٹانگوں میں اتنی درد ہوگی۔بھارتی نشریاتی ادارے ʼانڈیا ٹوڈے کے مطابق ضلع حمیر پور کے گاؤں پاتھیا کے رہائشی کلکو پراجپاتی نے انتظامیہ کو بارات لے جانے کے لیے خصوصی اجازت طلب کی تھی۔لیکن اجازت نہ ملنے پر کلکو پراجپاتی شادی کی طے شدہ تاریخ پر سائیکل پر ہی دلہن کے گھر پہنچ گیا۔دہم کلاس تک تعلیم حاصل کرنے والے کسان پراجپاتی کا کہنا تھا کہ انہیں مقامی پولیس کی طرف سے بارات لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔ جس کے باعث ان کے پاس اور کوئی حل نہیں تھا۔پراجپاتی نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ لڑکی والے بھی شادی کارڈز چھپوا چکے تھے اور طے کردہ تاریخ پر شادی کی تیاریاں بھی مکمل تھیں۔پراجپاتی کے والد کا کہنا تھا کہ شادی کی تاریخ چار پانچ ماہ

کینیا ،غربت کے باعث ماں نے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھر پکادئیے

Image
نیروبی (ہدف نیوز )مشرقی افریقی ملک کینیا کی ایک مجبور ماں کی جانب سے بھوکے بچوں کو سلانے کے لیے پتھروں کو کھانے کے طور پر پکائے جانے کے واقعے نے حساس دل لوگوں کو جھنجھوڑ دیا ۔ کینیا کے دوسرے بڑے شہر ممباسا کی ایک بیوہ ماہ نے 30 اپریل کو بھوک سے نڈھال اپنے 8 کم سن بچوں کو سلانے اور انہیں دھوکا دینے کی غرض سے ہانڈی میں پتھر ڈال کر اسے چولہے پر چڑھا دیا تاکہ ان کے بچے اس آسرے میں رہیں کہ ان کی ماں ان کے لیے کھانا تیار کر رہی ہیں اور وہ اسی انتظار میں سو جائیں۔اپنی نوعیت کے اس پہلے واقعے کو سنتے ہی کئی حساس دل لوگ اشکار ہوگئے اور ایک پڑوسی کی مدد سے بچوں کے لیے پتھر پکانے والی ماں کو کینیا بھر سے لوگوں نے امداد بھجوادی۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 8 بچوں کی بیوہ ماں پنینا بہتی کٹساؤ نے اس وقت پتھروں کو پکایا جب ان کے بچے بھوک سے نڈھال ہونے کے بعد ان سے کھانا طلب کر رہے تھے مگر ان کے پاس انہیں کھلانے کو کچھ نہ تھا تو انہوں نے بچوں کو دھوکا دینے کی غرض سے پتھروں کا ہانڈی میں پکانا شروع کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کینیا کے ٹی وی چینل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذ