لندن( وسیم اشرف عباسی)برطانیہ اور یورپ میں موجود تارکین وطن اور ان کی بڑی تنظیموں نے تنازعہ کشمیر پر برطانیہ اور امریکہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا دیرینہ مطالبہ دہرایا ، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر ممتاز حریت پسند کشمیری مجاہد اور سیا سی و سماجی شخصیت الطاف احمد بٹ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید ترابی کے اعزاز میں گزشتہ روز برسٹل سٹی آف لندن میں پاکستا ن ایسو سی ایشن آف برسٹل( PAB) اور برسٹل کشمیر فائونڈیشن ( bkf) نے ایک تقریب کا اہتمام برسٹل کمیونٹی ہا ل میں کیا جس میں سینکڑوں کشمیری ، پاکستانیوں سمیت برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ممتاز حریت پسند کشمیری مجاہد الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مجھے یہاں پر آکریہ حوصلہ ملا ہے کہ کشمیر پر دنیا جاگ رہی ہے جس طرح تارکین وطن کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں اس سے ہمیں یقین ہے کہ مودی سرکار کیخلاف دنیا کا ریفرنڈم ہونے والاہے ، الطاف احمد بٹ نے کہا کہ پاکستان اور اسکی عوام کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، ہمیں برطانوی پارلیمنٹ کے ممبران کی کشمیر میں دلچسپی سے یہ یقین ہو چلا ہے کہ برطانیہ کشمیر پر فیصلہ کن کردار ادا کریگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا عشق پاکستان سے ہے اور پاکستانی کشمیر سے عشق کرتے ہیں ، اس عشق کا ملاپ جلدہونیوالا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگ سید علی گیلانی آپا آسیہ اندرابی، یاسین ملک ، ظفر اکبر بٹ ، میر واعظ عمر فاروق نے نہ جھکنے والی روایت اب تک قائم رکھی ہوئی ہے ، کشمیر میں ہر بچہ بڑا، بزرگ اپنے آپ میں پاکستان ہے ، تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد نے بھی خطاب کیا ، تقریب میں تحریک انصاف کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ،برسٹل کے میئر ٹام ادیتیا، مقامی کونسلر ٹم باس ،خاتون امید واربرائے ممبر برطانیہ پارلیمنٹ، چیئر مین پاکستانی ایسو سی ایشن برسٹل آفتاب فیروز،چیئرمینBKFرائوف ملک، راجہ سکندر خان اور مقامی کونسلرز شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
Popular posts from this blog
تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے
تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے راولپنڈی ()وزارت داخلہ کے زیر سایہ ادارہ برائے نادرہ سنٹر رحمٰن آباد جو ایک کرائے کی بلڈنگ میں دو سال قبل قائم کیا گیا ہے جو سابقی ایڈیشنل سیکرٹری وزرات داخلہ ظفیر عباسی کے بھائی ڈاکٹر حفیظ عباسی سے کرائے پر حاصل کیا گیا ہے اور اس وقت میجر طارق جو اس سنٹر کے بطور ہیڈ کنٹرول کرتے ہیں اور وزرات داخلہ کی اس بلڈنگ کے سامنے فٹ پاتھ پر تھانہ صادق آباد پولیس نے نادرا سنٹر آنے وائے لوگوں سے اس پارکنک کی مد میں فیس فصول کی جارہی جبکہ اس حوالے سے جب نادرا سنٹر کے ہیڈ سے رابط کیا گیا تو وہ اس حوالے سے لاعلمی ظاہر کررہے ہیں جبکہ اس پلازے کی دیکھ بھال اور کرائے کے لینے دینے کے حوالے سےکرنے والے صاحب سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا یہ پارکنک فیس تھانہ صادق پولیس ناجائز وصول کرتی ہے جس کا روالپنڈی انتظامیہ یا پلازے مالکان سے کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے نادرا سنٹر کے ہیڈ کو بھی آگاہ گیا ہے مگر وہ اس حوالے سے غافل بننے کی کوشش کرتے جبکہ یہ بات ان کے علم میں ہے دوسری طرف تھانہ صادق پولی...
راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات پر اسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن ذاہد ظہور نے موضع تن گراں کے ضمیر شاہ کو رنگے ہاتھوں ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے باوجی مرغ پلاو کھنہ پل کے قریب سے رشوت وصول کرتے ہوئےگرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو راجہ خلیل نامی شخص نے درخواست دی کہ تن گراں کا پٹواری ضمیر شاہ رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پر سرکل آفیس ر زبیر اخلاق پر مشتمل ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی گئی اور پٹواری رنگے مختار کو رنگے ہاتھوں 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔درخواست گزار راجہ خلیل نامی شخص نے اپنی درخواست میں مزید بتایا کہ پٹواری تن گراں کا پٹواری ضمر شاہ رشوت کی مد میں ابھی تک 5 لاکھ وصول کر چکا ہے اور مزید تقاضہ کر رہا ہے راجہ خلیل نے بتایا کہ اس نے اپنے اباواجداد کی زمین کی چھان بین کے لیئے پٹواری سے رابطہ کیا تھا 5 لاکھ دینے باوجود مزید 50 ہزار کا تقاضہ کر رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے
Comments
Post a Comment