لندن (وسیم اشرف عباسی )مقبوضہ جموں کشمیر ولداخ اور آزاد کشمیر سمیت کنٹرول لائن کے آرپار کی قیادت نے کشمیر پہ بھارتی غاصبانہ قبضے کیخلاف عالمی یوم سیاہ کے موقع پربرطانوی حکومت کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ،مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھانے،مظالم بند اور کشمیر کے آئینی تشخص کو 5اگست سے قبل والی پوزیشن پر بحال کرنیکا مطالبے کے علاوہ جموں کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کیلئے وزیر اعظم برطانیہ بورس جانسن کو یادداشت پیش کی۔ اور دوران لندن میں ٹین ڈائوننگ سٹریٹ میں ہزاروں برٹش کشمیری،برٹش پاکستانی اور برطانیہ کے شہریوں نے قائدین اپوزیشن لیڈر آزاد حکومت آزاد کشمیر چوھدری محمد یٰسین، سینئر حریت رہنماء الطاف احمد بٹ،وزیر اطلاعات مشتاق منہاس،ممبر اسمبلی عبدالرشید ترابی، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،پیر سلطان فیاض الحسن ،ایم ایل اے راجہ جاوید اقبال کی قیادت میں برطانوی وزیر اعظم ہاؤس کے باہر ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ لندن میں بہت بڑا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر ممتاز حریت پسند کشمیری رہنما الطاف احمد بٹ نے کہا کہ کشمیر کے سبزہ زاروں،اسلام آباد کے میدانوں اور برطانیہ کی یخ بستہ فضائوں میں آج کشمیر پر ایک ہی بیانیہ ہے کہ" کشمیر پر بھارت غاصبانہ طور قابض ہے انہیں آزادی دی جائے"،پہ ایک ہی بیانئے کو ہم کشمیریوں کی فتح اور پاکستان کی محنت کا نتیجہ سمجھتے ہیں ،ویسے تو کشمیریوں کا ہر دن بھارتی مظالم کے حوالے سے یوم سیاہ ہی ہے لیکن 27اکتوبر 1947کا دن اس لحاظ سے سیاہ ترین دن ہے جب انڈیا نے کشمیر پر فوجی جارحیت کے ذریعے قبضہ کرلیا تھا ،آج کا دن اس لیے بھی زور و شور سے منایا جارہا ہے کہ 1947ء کے بعد 5اگست 2019ء کو بھارت نے ایک قدم مزید آگے بڑھتے ہوئے کشمیریوں کے خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے ان کی بطور کشمیری شناخت بھی چھیننے کی ناکام کوشش کی پاکستان اور کشمیری اس ظلم پہ سراپا احتجاج ہیں اور مہذب ممالک سے اس ممکنہ نسل کشی سے قبل کوئی سنجیدہ اقدام چاہتے ہیں، کشمیر پہ بھارت نے ایٹمی جنگ چیھڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی لیکن نے پاکستان نے ابھی تک صبر اور تدبر کا دامن پکڑتے ہوئے اس تباہی کو روکا ہوا ہے ،مگر کب تک پاکستان اور اس کی مسلح افواج یہ برداشت کرینگی ؟ جس دن صبر کا پیمانہ ٹوٹ گیا اسی دن دنیا ہولناک جنگ کی تباہ کاریوں کا مزہ چکھ لے گی ،انہوں نے کہا کہ 5اگست کے بعد آج 85دن کے کرفیو میں بھارت کے اپنے میڈیا نے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں رپورٹ کیں،آج مودی نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں بدلا ہوا ہے ،تحزیب کاری کے ساتھ وہ معاشی دہشتگردی کرکے کشمیریوں کے حوصلے توڑنا چاہتاہے،افسوس ناک بات یہ ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے بھارتی مظالم پر خاموش ہے آج وہاں ادویات،خوراک ختم ہوچکی ہیں،ہسپتال بھارتی تشدد سے زخمی ہونے والے سے بھرے ہوئے ہیں مگر علاج کے لیے آلات جراحی ہیں نہ اور ادویات ۔قبل ازیں فیضان اسلام لندن میں فہیم کیانی اور مولانا غلام ربانی کے زیر اہتمام ہونیوالے ڈیجیٹل کیمپین تقریب میں الطاف احمد بٹ نے کہا کہ مودی نے جو پہلا کام کیا ،مقبوضہ وادی کو مواصلات ،موبائل ،انٹرنیٹ بند کرکے دنیا سے کاٹ کر الگ تھلگ کردیا ،ہم اسے مودی کی ڈیجیٹل دہشتگردی قرار دیتے ہیں،مودی حکومت جانتی ہے کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے ،اسکے مظالم لاکھوں کی فوج،بند دکانیں،ہزاروں کے جلوس اور تحریکیں اگر کشمیریوں نےسوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو دکھا دیں تو وہ دنیا میں ننگا ہوکر رہ جائیگا۔اور اسکا کشمیر پہ کیس مزید کمزور ہو جائیگا۔
Popular posts from this blog
تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے
تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے راولپنڈی ()وزارت داخلہ کے زیر سایہ ادارہ برائے نادرہ سنٹر رحمٰن آباد جو ایک کرائے کی بلڈنگ میں دو سال قبل قائم کیا گیا ہے جو سابقی ایڈیشنل سیکرٹری وزرات داخلہ ظفیر عباسی کے بھائی ڈاکٹر حفیظ عباسی سے کرائے پر حاصل کیا گیا ہے اور اس وقت میجر طارق جو اس سنٹر کے بطور ہیڈ کنٹرول کرتے ہیں اور وزرات داخلہ کی اس بلڈنگ کے سامنے فٹ پاتھ پر تھانہ صادق آباد پولیس نے نادرا سنٹر آنے وائے لوگوں سے اس پارکنک کی مد میں فیس فصول کی جارہی جبکہ اس حوالے سے جب نادرا سنٹر کے ہیڈ سے رابط کیا گیا تو وہ اس حوالے سے لاعلمی ظاہر کررہے ہیں جبکہ اس پلازے کی دیکھ بھال اور کرائے کے لینے دینے کے حوالے سےکرنے والے صاحب سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا یہ پارکنک فیس تھانہ صادق پولیس ناجائز وصول کرتی ہے جس کا روالپنڈی انتظامیہ یا پلازے مالکان سے کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے نادرا سنٹر کے ہیڈ کو بھی آگاہ گیا ہے مگر وہ اس حوالے سے غافل بننے کی کوشش کرتے جبکہ یہ بات ان کے علم میں ہے دوسری طرف تھانہ صادق پولی...
راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے کرپشن کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کے احکامات پر اسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن ذاہد ظہور نے موضع تن گراں کے ضمیر شاہ کو رنگے ہاتھوں ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے باوجی مرغ پلاو کھنہ پل کے قریب سے رشوت وصول کرتے ہوئےگرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو راجہ خلیل نامی شخص نے درخواست دی کہ تن گراں کا پٹواری ضمیر شاہ رشوت مانگ رہا ہے۔ جس پر سرکل آفیس ر زبیر اخلاق پر مشتمل ٹیم کو کارروائی کی ہدایت کی گئی اور پٹواری رنگے مختار کو رنگے ہاتھوں 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔درخواست گزار راجہ خلیل نامی شخص نے اپنی درخواست میں مزید بتایا کہ پٹواری تن گراں کا پٹواری ضمر شاہ رشوت کی مد میں ابھی تک 5 لاکھ وصول کر چکا ہے اور مزید تقاضہ کر رہا ہے راجہ خلیل نے بتایا کہ اس نے اپنے اباواجداد کی زمین کی چھان بین کے لیئے پٹواری سے رابطہ کیا تھا 5 لاکھ دینے باوجود مزید 50 ہزار کا تقاضہ کر رہا ہے مزید تفتیش جاری ہے
Comments
Post a Comment