تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹے ہو کر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کرنا ہوگا،ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

 اسلام آباد ( ہدف اپ ڈیٹ  ) پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے بہت تنگ ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹے ہو کر حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک کا آغاز کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے الیکشن میں دھاندلی کر کے اس حکومت کو سلیکٹ کیا۔نوکریوں مکانوں اور کرپشن کی رقم کی واپسی کے جھوٹے وعدوں پر اس حکومت کو کھڑا کیا گیا لیکن اس حکومت نے مرغی انڈوں کی بات کر کے معیشت کا مذاق بنایا ملک کا بچت کرنے مہاتیر محمد کا ماڈل پیش کرنے احتساب کرنے سمیت کسی وعدے پر عملی کام نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں آنے والے دنوں میں پاکستانی عوام جو اس وقت حکومت کی روز بروزعوام پر اشیاء خوردنوش سے لے کر ٹیکس کی مد میں عوام سے پیسہ بٹورنے کے عمل کی وجہ سے پاکستان کی غریب عوام سمیت تمام سیاسی جماعتیں ان کے خلاف ایک صف میں کھڑی ہونگی اور سلیکٹرز حکومت کوعوامی ریلے میں بہہ جانا ہوگا۔

ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار