،مہنگائی بے روزگاری نے عوام کی چیخیں نکا دیں ،حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ڈاکٹر غلام مجتبیٰ



اسلام آباد (ہدف نیوز) پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں کے دور میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جاتا رہا جبکہ تبدیلی سرکار نے عوام سے روٹی تک چھین لینے کا پروگرام بنا رکھا ہے ۔پی ٹی آئی کی موجودہ حکمران عوام میں اپنا اعتماد تو حکومت بننے کے فوری بعدکھو چکے تھے ۔جھوٹے وعدے اور سہانے حواب اور نالااہل وزیروں اور مشیروں کی ٹیم نے ملک کی معاشی حالت پہلی حکومت کے دور سے بھی ابتر کرتے ہوئے عوام کو مایوس کیا ہے۔وہی موجودہ حکومت کی قیادت کرنے والے شخص کی نااہلی بھی عیاں ہوئی اور حالیہ ملک کی غریب عوام آمدہ ماہ رمضان کو ملک کی نااہل حکومت کی وجہ سے مہنگا ترین ماہ رمضان تصور کرتی ہے وہی ملک کے معاشی حالت کی روز بروز کمزور دیکھتے ہوئے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو بڑھنے سے غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں جس کے سبب موجودہ حکومت کے خلاف کسی بڑی عوامی تحریک کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ اور عوام کا کہنا اس پاکستانی عوام نے کم اور سلیکٹر نے زیادہ سلیکشن کیا ہے جو موجودہ  حکومت عوام کیلئے کسی طور پر بھی سود مند نہیں ہے۔
 ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار