کرونا ہمارے دیہاتی علاقوں میں چلا گیا تو اول تو کرونا خود ہی بیمار ہو جائے گا

کرونا وائرس کو پاکستان میں ذلیل ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ پہلی ذلالت تو کرونے کو “آؤ بھگت” کے حوالے سے سہنا پڑے گی۔ دوسرے ملکوں میں تو اس وائرس کو مشکل مشکل انگریزی ناموں سے ویلکم کیا جا رہا تھا۔۔ لیبارڑیز میں اس سے لڑنے کے لیے دماغ سے لے کر پاؤں تک جسم کے ہر پرزے کا زور لگایا جا رہا تھا۔۔۔کرونا بھی خوش تھا ۔۔اور خوشی سے پھولے نہ سما رہا تھا۔۔۔ تبھی تو تیزی سے پھیل گیا۔ اب وطن لذیز میں آیا ہے۔۔ یہاں اسکو “گنڈھے، تھوم، پھونکوں اور تھوکوں کی مار ماری جائے گی۔۔ 
جہاں جدید سائنس کئی ماہ تک اسکاعلاج کرنے میں ناکام رہی وہیں حکیم کی ایک پڑی یا پپیتے کا پانی کرونے کی نسل اجاڑ دے گا۔۔ اگر اس “اونتر جانے” کرونے کا کیڑا ٹھنڈا نہ ہوا اور ہمارے دیہاتی علاقوں میں چلا گیا تو اول تو کرونا خود ہی بیمار ہو جائے گا۔۔ اور اگر کسی کے ساتھ چمٹنے میں کامیاب ہوا بھی تو کسی پنڈ کے پیر صاحب کی “پھوک” پپی یا جپھی سے کرونے کے گھر صف ماتم بچھ جائے گا۔۔ دوسرا کرونے کو اس بات سے بھی “شودا” ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کے وہ یہاں آکر دوسرے ملکوں کی طرح بندے مار لےگا۔۔۔۔ یہاں لوگ اپنی “آئی” سے مرتے ہیں ۔۔بیماریوں سے نہیں۔۔۔ بہتر تویہی ہے کہ یہاں سے واہگے کے راستے پیدل انڈیا چلا جائے اور مودی جی کا بھگت بن کہ باقی کی زندگی سکون سے گزار دے۔۔ اور اگر یہاں رہنا ہے تو ممی ڈیڈی امراء کے ہاں اپنا مسکن بنا لے۔۔کیونکہ انہی کے پاس اتنا فارغ وقت اور پیسہ ہے کہ کرونے کے “لاڈ لڈاتے” پھریں۔۔ غریب اور پینڈو آدمی کو لگا تو اول تو اس نے ماننا ہی نہیں کے اسے کرونا لگ گیا ہے۔۔۔۔ اور مان بھی گیا تو دیسے ٹوٹکوں کے ذریعے صبح صادق کسی نالی میں کرونا گند اور چرسیوں کے ساتھ گرا پڑا ملے گا۔۔ 
ہاں اگر کرونا اپنا جمہوری اتحاد، بواسیر،مردانہ کمزوری اور بانجھ پن کے ساتھ بنا لے تو ہی اسے کچھ یونانی دواؤں کی صورت میں کچھ وقعت مل سکتی ہے۔ہے۔۔باقی تو مستقبل تاریک ہی دکھائی دے رہا ہے
ابھی بھی وقت ہے ۔۔کرونا! لوٹ جا۔۔۔ تجھ سے پہلے برڈ فلو بھی آیا تھا جو مرغیوں سے پھیلتا تھا۔۔۔ مرغیاں سستی ہونے سے سفید پوشوں نے رج کے مرغیاں کھائی تھیں۔۔ بندے دا پتر بن ۔۔ اس سے پہلے کہ تمہیں بھی چائے پلا کر واپس بھیج دیں۔۔😂

زندگی اتنی ہی ہے جتنی میرے رب نے لکھ دی.....ٹینشن فری رہیں اور کرونا کو بالکل بھی لفٹ نہ کروائیں#

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار