موجودہ حکومت ملکی معیشت بہتر کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے،ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

نیویارک( ہدف نیوز) پاکستان پالیسی انسٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جہاں ملک کی معاشی حالت بہتر کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے وہیں عوام اشیاء خورد نوش مہنگےداموں خریدنے پر مجبور ہیں،بعض شہروں میں آٹے کی قلت بھی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے اعتماد کودیگر تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ ٹھیس پہنچائی ہے ۔ماضی کی حکومتوں کا آئی ایم ایف کے پاس جاناقوم کا جرم گردانا جاتا رہاجبکہ پی ٹی آئی نے اپنے ڈیڑھ سالہ حکومت میں جہاں پاکستانی عوام کو مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان کر رکھا ہے وہیں آئی ایم ایف کے قرضوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔ بیرونی قرضوں میں مزید اضافے سے آنے والے دنوں میں عوام کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔پاکستان کی 75سالہ تاریخ کی یہ ناکام ترین حکومت ثابت ہو چکی ہے اور عوام کو اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اور اپنے حق کیلئے خود آگے آنا ہو گا ۔دور حاضر میں پاکستان میں سیاسی قیادت کا فقدان ہے اس لئے عوام کو اپنے حق کیلئے خودجنگ

لڑنا ہو گی؛

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار