Posts

Showing posts from July, 2020

سردار مہتاب سے مذاکرات ناکام، ن لیگ ایبٹ آباد 2 دھڑوں میں تقسیم

مسلم لیگ ن ایبٹ آباد و دھڑوں میں بٹ گئی ،سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ضلع ایبٹ آباد کی آرگنائزنگ کمیٹی 22نے جون کے فیصلوںکی توثیق کر دی ،مسلم لیگ ن ایبٹ آباد کے ملک محبت اعوان صدر اور ذوالفقار جاوید عباسی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔اس حوالے سے صوبائی جنرل سیکر ٹری مرتضیٰ جاوید عباسی کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں ضلعی تنظیمی امور کے بارے میں اہم فیصلے کئے گئے تھے ، اجلاس میں سردار مہتاب احمد خان کو منانے کے لئے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جوایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھ اور ارشد اعوان پر مشتمل تھی ،جس نے سابق وزیر اعلیٰ وگورنر سردارمہتاب احمد خان سے تنظیمی امور پر مشاورت کرنی تھی مذاکرات کے کئی دور ہوئے جس میں صوبا ئی جنرل سیکرٹری ایم این اےمرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی شرکت کی مذاکرات میں کافی پیش رفت کا امکان تھا لیکن انھوں نے مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ آباد کے تنظیمی امور کے لئے مکمل اختیارات مانگے پھر ضلعی آرگنائزر کمیٹی کے اختیارات سلب ھوتے تھے گزشتہ اجلاس میں ضلعی آرگنائزر کمیٹی نے جو فیصلے محفوظ تھے پریس اعلامیہ ضلعی آرگنائزر کمیٹی جاری کر دیا