برصغیر پاک و ہند میں دشمنیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

 اسلام آباد(ہدف نیوز
) پاکستان پالیسی انسٹیٹوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر غلام  مجتبیٰ نے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ ہندوستان کے مکمل طور پر تائید کرتے  ہوئے کہا کہ اس وقت خطے میں امن ، محبت کے فروغ کی ضرورت ہے ، جبکہ انسانی حقوق کی آزادی اور مسلمانان ، عیسائیوں اور سکھوں سمیت ہندوستان کی اقلیتوں کے لئے یکساں انصاف کی فراہمی میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حقوق کی ضرورت ہے۔پاکستانی امریکی کمیونٹی تنوع ، اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں دشمنیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر غلام مجتبیٰ نے کہا کہ امریکی صدر مناسب وقت پر پاکستان کا دورہ کریں۔ سردجنگ کے بعد کے دور میں پاکستان نے اس خطے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی فوجی حکومت نے سوویت توسیع پسند ڈیزائن کو کامیابی کے ساتھ روک دیا تھا۔امریکہ کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کا حصہ اور اس کی علاقائی اہمیت پچھلے 70 سالوں میں مسلسل امریکی انتظامیہ کی ترجیح رہی ہے ۔
۔ڈاکٹر غلام مجتبیٰ

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار