کراچی کی تباہی ‘وسیم اخترکا نام ECLمیں ڈالاجائے‘مصطفیٰ کمال

کراچی(اپ ڈیٹ )چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہےکہ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وسیم اختر کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘کراچی کی بربادی کا حساب اس سے لیا جائے‘ بہت پیسے نکلیں گے‘ الطاف حسین کی طلاق کے پیسے کا وسیم اختر کی بیگم سے پوچھا جائے کیونکہ وہ میری ای ڈی اوفنانس تھی‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا میں اب وزیر اعظم سے کوئی درخواست نہیں کرتا‘ بھلے اب مجھے غیر آئینی کہیں ‘ یا غیر قانونی کہیں، مجھے اپنے لوگوں کو بچانا ہے، اس لیے میں سیدھا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح وہ کورکا دورہ کرتے ہیں اسی طرح کراچی کا بھی دورہ کریں‘ آپ خدارا آئیں‘ آپ سب کو بلائیں گے تو یہ سب آئیں گے اور کام کریں گے، ورنہ کراچی کی تباہی سے پاکستان کی تباہی ہوگی. تینوں حکومتیں کراچی میں ٹِک ٹْوک پر سیلفیاں بنوا رہی ہے ایک کہتا ہے میرا کام نہیں، دوسرا کہتا ہے میرا نہیں، جب کراچی کسی کا کام نہیں تو کیا کراچی والے اقوام متحدہ جائیں؟ مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ کراچی کو وفاق کے سپرد کیوں کریں؟ کیا وہ پاکستان میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں؟ نہیں کر رہے! کراچی کو کراچی والوں کے حوالے کریں، وفاقی وزیر ابھی مہم چلاتورہے ہیں، کیا وفاق چلائے گا کراچی کو؟ کراچی کو باکردار قیادت کی ضرورت ہے۔مصطفیٰ کمال نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کی جائے‘ اس کو خصوصی حیثیت دیں۔ مئیر جھوٹ بولتا ہے، اربوں روپے آچکے ہیں، یہ اپنے کمیشن اور چور بازاری کے لیے سب کچھ کر رہا ہے‘مسلح افواج کراچی میں اسٹیک ہولڈرز ہے، آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں‘ فیس بک اور ٹویٹر پہ صفائی ہورہی ہے‘ الطاف حسین کی طلاق کے پیسے کا وسیم اختر کی بیگم سے پوچھا جائے کیونکہ وہ میری ای ڈی او تھی، فنانس ان کے ذمہ تھا، ان سے پوچھنا پڑے گا، انکی بھی الگ کہانی ہے‘ عشرت العباد نے انکی بیگم کو ہٹادیاتھا‘پھر لندن جا کر دوبارہ لگائیں‘کراچی کے کنویں سے یہ مرا ہوا کتا نہیں نکالیں گے تو کراچی ٹھیک نہیں ہوگا‘جب مئیر کہیں بیٹھ کر اختیار کی بات کرتا ہے تو اس کو اسکی وڈیو دکھادی جاتی ہے، یہ کیا اختیار لے گا‘ پرویز مشرف نے وسیم اختر کے خاندان کے فرد کو سزائے موت سے بچایا تھا یہ اس کے بارے میں بتائے اور جتوئی خاندان سے اس کے جھگڑے کا ذکر پھر کروں گا‘میں نے بولنا شروع کیا تو مئیر کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
                                   

Comments

Popular posts from this blog

تھانہ صادق آباد اور نادرا سنٹر کے احکام کے سامنے سادہ عوام کو لوٹا جارہا ہے

راولپنڈی:پٹواری رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار